ملائیشیا سے ہم بہت کچھ امپورٹ کر رہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پاکستانی آم ضرور کھائے ہوں گے۔ ملائیشیا سے ہم بہت کچھ امپورٹ کر رہے ہیں۔
پاکستان ملائیشیا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت میں فروغ گیم چینجر ثابت ہوگا، ملائیشیا کی لیڈر شپ نے چند سالوں میں جو اقدامات کیے وہ کسی معجزے سے کم نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملائیشیا کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انور ابراہیم بہت وژنری لیڈر ہیں، پاکستان دنیا میں کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انور ابراہیم نے پاکستان کے لیے حلال گوشت کی ایکسپورٹ کا کوٹہ 20 کروڑ ڈالر کیا، ان کے شکر گزار ہیں، حکومت کا کام کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، کاروبار کرنا نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری مشترکہ کاوشوں سے تجارت کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملائیشیا کے شہباز شریف کے درمیان نے کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملائیشین وزیراعظم
ملائیشین وزیراعظم محمد انور ابراہیم کا کہنا ہے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم ملائیشیا محمد انور ابراہیم کا کہنا تھا ہمارے خطے میں استحکام کے لیے پاک بھارت امن اہم ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔انور ابراہیم کا کہنا تھا وقت کے ساتھ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے والہانہ استقبال پر ملائیشین حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان بہترین تعلقات پائے جائے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشیا کے وزیراعظم کی کتاب اسکرپٹ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کتاب اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان پل کاکردار ادا کرے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ دورے سے تعلقات کو تقویت ملے گی، پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، حلال گوشت کی تجارت کو وقت کے ساتھ مزید بڑھائیں گے۔انہوں نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تجربے سے استفادے کیلیے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں، دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورہ پاکستان یادگار تھا۔قبل ازیں ملائیشیا کے وزیراعظم آفس آمد پر وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستےکی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔