سعودی شوریٰ کونسل کا اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سعودی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی و برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی احترام، عقیدے اور علاقائی خوشحالی کے وژن پر مبنی ہیں، دورے کے دوران سعودی وفد صدرِ مملکت، وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر سعودی شوریٰ کونسل کا اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا۔سعودی وفد کی قیادت سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کر رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد آمد ایئرپورٹ پر معزز مہمان وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبال کے موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے،
سعودی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی و برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی احترام، عقیدے اور علاقائی خوشحالی کے وژن پر مبنی ہیں، دورے کے دوران سعودی وفد صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کرے گا۔
ملاقاتوں میں پارلیمانی تعاون، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن و ترقی پر تبادلہ خیال ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین پارلیمانی تعاون کے مزید فروغ پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔ سعودی وفد کے خیر مقدم کے طور پر پارلیمنٹ ہاؤس کو سبز روشنیوں سے منور کیا گیا، پارلیمنٹ ہاؤس کا سبز رنگ برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ محبت و اخوت کی علامت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان اور سعودی عرب کے سعودی وفد
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی پیوٹن سے ملاقات: علاقائی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون اور علاقائی اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت بھی شریک تھے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او ہنگامی حالات اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے میں علاقائی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ٹیکنالوجی پر مبنی ایک مربوط ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے، اور پاکستان چاہتا ہے کہ علاقائی سطح پر آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے ایس سی او شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں۔