سعودی حکومت کی آئندہ خطبہ جمعہ لالچ اور گھروں کیکرایوں میں اضافے کے خطرات پر دینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سعودی حکومت کی آئندہ خطبہ جمعہ لالچ اور گھروں کیکرایوں میں اضافے کے خطرات پر دینے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز
جدہ (آئی پی ایس )سعودی حکومت نے مملکت کے تمام خطیبوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ جمعے کا خطبہ لالچ اور گھروں کرایوں میں غیر معمولی اضافے کے خطرات پر دیا جائے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت کی تمام مساجد کے خطیبوں کو ہدایت کی ہیکہ وہ خطبہ جمعہ میں ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات کا ذکر بھی کریں جس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔
سعودی وزیر برائے اسلامی امور نے خطیبوں سیکہا ہیکہ وہ آئندہ خطبہ جمعہ میں مکانات اور فلیٹوں کے مالکان کو احساس دلائیں کہ وہ کرایوں میں غیرمعمولی اضافے سیکرائے داروں پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں، کیونکہ گھر کا کرایہ بڑھنے سیکرائے دار کا پورا گھرانہ متاثر ہوتا ہے اور اسلام میں مسلمانوں کو تکلیف دینے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق حکام کی کوشش ہیکہ سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو رہائش حاصل کرنے میں مشکلات نہ ہوں اور انہیں ذہنی پریشانی کا بھی سامنا نہ کرنا پڑے۔خیال رہیکہ سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کے کرایوں میں سالانہ اضافہ 5 برس تک روک دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا عمران خان کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا ایران افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ فریم ورک میں ترامیم کی تفصیلات سینیٹ قائمہ کمیٹی میں پیش اسرا ئیل کو تسلیم نہیں کرینگے،ایسی باتیں بے بنیاد ہیں، اختیار ولی خان ہنر مند وں کو روزگار کی فراہمی،پاک بیلاروس معاہدہ پانچ ماہ سے تعطل کا شکار بھارت کو پہلے ایڈونچر پردنیا میں ذلت ملی، دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی، وزیردفاع خالدہ ضیا کے بیٹے اور بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان انتخابات میں حصہ لیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سعودی حکومت
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان
پنجاب حکومت نےغیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان و غیرملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا اور اُ ن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
عُظمیٰ بخاری نے بتایا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا ہے۔ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے درست معلومات حکومت کو فراہم کیں ہیں۔