پیپلز پارٹی والے اگر سنجیدہ ہیں تو عدم اعتماد پیش کریں، ہم ساتھ دیں گے، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسد قیصر : فوٹو قومی اسمبلی فیس بک
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی اجلاس سے بھی واک آؤٹ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے فرینڈلی فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں، پیپلز پارٹی عدم اعتماد لے آئے ساتھ دیں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی پی پی کے رکن اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ہم پنجابی ہیں لیکن سب سے پہلے پاکستانی ہیں، میں اس تنازع کو انتہا تک نہیں لے جانا چاہتا کسی کا نام نہیں لوں گا، بلاول نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعریف کی، ایسا نہ ہو کہ یہاں صوبائیت کی بدبو پھر پھیل جائے۔
شیری رحمان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غریبوں کو امداد پہنچانے کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ منصوبہ ہے، جنوبی پنجاب میں سیلاب کے بعد بہت بری صورتحال ہے۔
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ہم وفاق کو کمزور کرنے والے نہیں پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے لوگ ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کہیں بھی کوئی چنگاری نہ اٹھے، ہم خیر، عزت و احترام کی بات کرتے ہیں، جو کہا گیا وہ یہاں دہرا نہیں سکتا لیکن اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جب تک پنجاب کی طرف سے مطمئن نہیں کیا جاتا کارروائی میں حصہ لینا ممکن نہیں، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کی سیکیورٹی لے لی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی قومی اسمبلی نے کہا کہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ مستقل طور پر ختم کرنے سے انکار کر دیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ مستقل طور پر ختم کرنے سے انکار کر دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے درخواست کی تھی کہ نائب وزیرِاعظم کا قومی اسمبلی میں فلسطین پر پالیسی بیان سُن لیں۔اس لئے ہم صرف ڈار کی تقریر سننے آگئے تھے ۔اعجاز جاکھرانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کے ساتھ معاملات طے نہیں پائے، پیپلز پارٹی نے صرف فلسطین پر بیان سننے کے لیے واک آؤٹ ختم کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی کسی قانون سازی یا ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔پیپلز پارٹی آئندہ اجلاسوں میں بھی واک آؤٹ جاری رکھے گی۔
ہمارا خطہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے ذریعے تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، اسحاق ڈار
مزید :