پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟ لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟ لیاقت بلوچ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت تو مجبور ہے، لیکن پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی کے عوام نے فلسطینیوں سے جس فقید المثال انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے، وہ قابل تحسین ہے، پاکستانی عوام نے امریکا کے نام نہاد ’ٹرمپ امن منصوبے‘ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور فلسطینیوں کے حق میں اپنے مؤقف کو واضح کر دیا ہے، ہم فلسطینی عوام اور حماس کے فیصلوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ حکومت امریکا کی مذمت کرنے سے قاصر ہے اور اس پر دباؤ یا مجبوری صاف نظر آتی ہے، لیکن اپوزیشن میں موجود پاکستان تحریک انصاف امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی، یہ سوال پوری قوم کے ذہنوں میں گونج رہا ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کو قومی فریضہ سمجھ کر ذمے داریاں نبھائیں، پنجاب، سندھ اور کے پی کی حکومتوں کی باہمی نورا کشتی کا نقصان براہ راست سیلاب متاثرین کو ہو رہا ہے، جنہیں امداد سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب، اسلام آباد اور کوئٹہ کے عوام کو فوری طور پر بلدیاتی حقوق فراہم کئے جائیں تاکہ مقامی سطح پر مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکسی بھی ویزے پر آنیوالے اب عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودیہ کا اعلان لوگ اس لیے منتخب نہیں کرتے کہ استعفے دیکر گھر چلے جائیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان پر تنقید عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری نواز شریف کے حق میں بیان حلفی، سابق چیف جج گلگت کے خلاف توہین عدالت کیس ختم وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا؛ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت، اعلی سطح پر کمیٹی قائم وزیراعظم سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ پی ٹی آئی
پڑھیں:
محرابپور، پی پی رہنما کے گھر ڈکیتی کا ملزم پنجاب سے گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)پی پی پی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بہن کے گھر ڈاکے میں ملوث ایک ملزم عثمان سیال کو جھنگ پنجاب سے گرفتارکرلیا ، پولیس، دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ذرائع، ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ نوشہرو فیروز، نواب شاہ اور حیدر آباد اضلاع کی پولیس نے مشترکہ آپریشن میں ذولفقار بہن کے گھر ڈاکہ زنی میں ملوث بین الصوبائی جیسل بلوچ گروہ کے عثمان سیال کوپونے دو کلو سونا، 53 لاکھ کی نقدی، 2 کلاشنکوف، گولیاں اور ایک پستول سمیت گرفتار کرلیا ہے مذکورہ گروہ پنجاب سندھ اورخیبر پختونخواہ کے علاقوں میں ڈاکہ زنی کی وارداتیں کرتا تھا، پی پی پی رکن اسمبلی ذولفقار بہن نے ڈاکہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی پر آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس کیلئے 25 لاکھ کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔پی پی پی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر ڈاکے میں ملوث سیجل بلوچ گروہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس بین الصوبائی گروہ کے 7 اراکین نے ڈاکے سے دو روز قبل مورو کے قریب ٹرالر سڑک سے گرجانے اور کرین کی تلاش کا بہانہ کرکے کرائم سین کا معائنہ کیا تھا، ڈاکے میں 7 افراد ملوث تھے جن کی قیادت لاہور کا ایک ریٹائرڈ پولیس افسر جیسل بلوچ کر رہا تھا جو پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا ہے، تاہم پولیس نے اسکے بھائی ریحان بلوچ اور عرفان حیدر سیال کی گرفتاری اورڈیڑھ کلو سونا، 50 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد گی کی اطلاعات ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار ریحان بلوچ اور عرفان حیدر سیال پر پنجاب میں ڈاکہ زنی کے 60 سے 70 مقدمات درج ہیں لیکن پنجاب پولیس انہیں آج تک گرفتار نہیں کرسکی ہے تاہم سندھ پولیس حید رآباد رینج کے انسپکٹرز نیک محمد کھوسو، وحید شیخ، اسد اللہ پٹھان، سی آئی پولیس نوشہرو فیروز کے انچارج امداد جاگیرانی، ایس ایچ او درس امتیاز خاور نے ایس ایس پی نوشہروفیروز روحل کھوسو کی قیادت میں ان کو تلاش کرکے گرفتار کرلیاہے،مذکورہ گروہ نے گوگل میپس اور گوگل ارتھ جیسی ایپلی کیشنز واردات کیلئے استعمال کرتا تھا، یہ گروہ موبائل نیٹ ورک استعمال نہیں کرتاتھا بلکہ انٹرنیٹ ،وائی فائی کے ذریعے غیر ملکی ناموں اور کوڈز کیساتھ جعلی نمبر استعمال کرتا تھاجس کی وجہ سے پنجاب پولیس کیلئے انہیں پکڑنا ممکن نہیں تھا تاہم سندھ نے اپنے ذرائع نے اسے ممکن کر دکھایا،جسے عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔