بھارتی پولیس حکام کے سینئر افسر نے خود کشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی پولیس حکام کے سینئر افسر نے خود کشی کرلی
نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک آئی پی ایس افسر نے چندی گڑھ میں واقع اپنے گھر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق پورن کمار نامی افسر ہریانہ پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات تھا جو کہ بھارتی پولیس سروس میں ایک اعلیٰ رینکنگ پوزیشن ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ افسرروہتک کے سوناریہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں متعین تھا۔ سینئر پولیس افسر کی خودکشی کا واقعہ اس کے گھر پر پیش آیا، تاہم فوری طور پر اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ دوسری طرف واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ افسر کا پولیس ٹریننگ سینٹر روہتک میں 29 ستمبر کو تبادلہ ہوا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خود کشی کرلی افسر نے
پڑھیں:
کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون پل سے گر کر جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی میں بورڈ آفس پل پر گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سوار خاتون جاں بحق، جبکہ مرد زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ نارتھ ناظم آباد کی جانب نیچے اترنے والے ٹریک پر پیش آیا۔
کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2...
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث خاتون پل سے نیچے جا گری اور جاں بحق ہو گئی۔
زخمی خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔