data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251002-05-13
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے آج اینٹی ریبیز کنٹرول پروگرام مٹیاری اور لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے اینٹی ریبیز کا عالمی دن منانے اور اس موقع پر لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مفت ویکسینیشن کیمپ لگانے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع کے مویشی مالکان کے لیے بہترین کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ہمارے زیادہ تر لوگ مویشی پالتے ہیں اور گھروں میں کتوں اور بلیوں کو رکھنے کا عام رواج ہے، اس لیے لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اینٹی ریبیز کیمپ لگانے سے لوگوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریبیز ایک ایسا جراثیم ہے جو کتے اور بلی کے لعاب میں پایا جاتا ہے اور جب یہ ایکٹو ہوتا ہے تو کتا یا بلی پاگل ہو جاتی ہے، اور جب وہ انسان یا جانور کو کاٹتے ہیں تو یہ جراثیم متاثرہ انسان یا جانور میں منتقل ہو جاتا ہے، جس کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو انسان یا جانور پاگل ہو کر مر سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ جن لوگوں کے گھروں میں کتے یا بلیاں موجود ہیں وہ فوری طور پر اپنے پالتو جانوروں کو اینٹی ریبیز ویکسین لگوائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ مٹیاری کی جانب سے متعلقہ محکموں کے تعاون سے ضلع میں جلد آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم شروع کی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک مٹیاری ڈاکٹر ریاض احمد لغاری نے ڈپٹی کمشنر مٹیاری کو سیلابی صورتحال کے دوران لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مویشیوں کے علاج کے لیے میڈیکل کیمپس قائم کرنے، مویشیوں کو ویکسین لگانے اور انہیں کچے سے پکے علاقوں میں منتقل کرنے سمیت اینٹی ریبیز کیمپ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی دفتر آمد پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ریاض احمد لغاری کی جانب سے انہیں لونگی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اینٹی ریبیز انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ : جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حمیرا طارق وفد کے ہمراہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں رہنماؤں سے ملاقات کررہی ہیں اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل حلقہ خواتین ثمینہ سعید، ناظمہ صوبہ شازیہ عبداللہ اور جے آئی یوتھ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251002-08-36

جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب، اسموگ کے خاتمے کیلیے جدید گنز کا استعمال شروع
  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
  • اسٹاک ایکسچینج نے بلند ترین سطح پر ‘نیا ریکارڈ قائم
  • پاکستان میں آپریشنز بند، معروف کمپنی نے بڑا فیصلہ کر لیا
  • اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس؛ 2026-27 میں پاکستان کی چیئرمین شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
  • تاریخ میں پہلی بار اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب میں جدید گنز کا استعمال شروع
  • ٹرمپ منصوبے میں ہماری پیش کردہ ترمیم نہ کی گئی تو ناکام ہو جائیگا، جہاد اسلامی فلسطین
  • کوئٹہ : جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حمیرا طارق وفد کے ہمراہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں رہنماؤں سے ملاقات کررہی ہیں اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل حلقہ خواتین ثمینہ سعید، ناظمہ صوبہ شازیہ عبداللہ اور جے آئی یوتھ
  • سیاسی قیادت کا یرغمالیوں پر کنٹرول نہ رہا، جنگ جاری رہے گی، حماس عسکری ونگ