پارٹی ایمل ولی کے خطاب سے متفق ہے: میاں افتخار حسین
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ایمل ولی خان اور میاں افتخار حسین—فائل فوٹو
اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کی تقریر پارٹی کا باضابطہ بیانیہ ہے، پارٹی ایمل ولی کے خطاب سے متفق ہے۔
پشاور میں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، ہم پارلیمان کی بالادستی چاہتے ہیں، پارلیمانی سوال کا جواب بھی ایوان میں دیا جانا چاہیے، میڈیا پر اس بات کا جواب دینا مناسب نہیں۔
میاں افتخار نے کہا کہ ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس لینا نقصان دہ اور خطرناک رویہ ہے، مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت پارلیمان کو بتائے کہ کیا معاہدہ ہوا ہے، حکومت ذاتی حملوں کے بجائے آئینی پلیٹ فارم استعمال کرے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اندر رکن کو کسی بھی معاملے پر بات کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے، معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل اس صوبے کی ملکیت ہیں، ہم ایمل ولی کے ان سوالات کے پیچھے کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے اسلام آباد؛ سینیٹر ایمل ولی کو حراست میں لے لیا گیاعوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخارحسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلحے کی نمائش اے این پی کا منشور نہیں، دہشت گردی نے نئی شکل اختیار کر لی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کو حراست میں لے لیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کے خلاف نفرت انگیز بیانات پرمقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایمل ولی خان سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہے تھے کہ راستے میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمل ولی خان غیر قانونی طور پر مسلح افراد کے ہمراہ اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ان کے خلاف اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کا مقدمہ بھی درج ہے۔
اے این پی کارکنان کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر دارالحکومت میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایمل ولی خان میاں افتخار
پڑھیں:
موجود اسمبلی جیسی کامیاب ترین اسمبلی تاریخ میں نہیں دیکھی، راجہ ناصر علی خان
وزیر پلاننگ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہمارے حلقے، ووٹرز اور صوبہ ہے، اس کے بعد جو بھی پارٹی ہمیں سپورٹ کریگی اور جس پارٹی کی پالیسی اچھی ہو گی ہم سب اس کے ساتھ جانے کیلئے تیار ہیں، ہر انسان کا حق ہے کہ وہ کسی بھی پارٹی کو جوائن کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی جیسی کامیاب ترین اسمبلی اپنی تاریخ میں نہیں دیکھی، یہاں سے ہر کوئی سرخرو ہو کر جا رہا ہے، آج کسی کو بھی افسوس نہیں ہے کہ میں نے اپنے علاقے کیلئے کیا کیا۔ ہفتہ کے روز اسمبلی کے آخری سیشن کے دوسرے روز ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ادوار میں حکومتیں کامیاب ہوتی تھیں، اپوزیشن کو نقصان ہوتا تھا، آج دونوں کامیاب ہیں، ہم نے بہت سارے کام کیے، لینڈ ریفارمز عمل میں لائے۔ خالد خورشید کا دور بھی خوبصورت تھا لیکن موجود دور خوبصورت ترین دور رہا، جس میں اپوزیشن نے بھی سپورٹ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح ہمارے حلقے، ووٹرز اور صوبہ ہے، اس کے بعد جو بھی پارٹی ہمیں سپورٹ کریگی اور جس پارٹی کی پالیسی اچھی ہو گی ہم سب اس کے ساتھ جانے کیلئے تیار ہیں، ہر انسان کا حق ہے کہ وہ کسی بھی پارٹی کو جوائن کرے۔