میری تربیت ایسے گھر میں ہوئی ہے جہاں بڑوں اور چھوٹوں سے بات کرنے کا سلیقہ اور تمیز سکھائی جاتی ہے، فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہتا رہوں گا، ایمل ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی ملاقات اور اس سے متعلق گردش کرتی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کی تقریر سے قبل وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات ، جو دراصل وزیراعظم کے دورۂ امریکہ پر بریفنگ تھی ، کا ذکر کیا، اس حوالے سے وہ ضروری وضاحت دینا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹ میں ان کی تقریر کے بعد انہیں بریفنگ کے لیے مدعو کیا تھا۔
اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے آغاز میں ہی وزیراعظم نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بریفنگ دراصل دورۂ امریکہ سے پہلے پارلیمان میں ہونی چاہیے تھی۔ “میں نے ان کی معذرت قبول کی اور کہا کہ میری تقریر اٹھا کر دیکھ لیں، میں نے صرف ایوان کی بالادستی کی بات کی ہے، کسی کی تضحیک نہیں کی۔ میری تربیت ایسے گھر میں ہوئی ہے جہاں بڑوں اور چھوٹوں سے بات کرنے کا سلیقہ اور تمیز سکھائی جاتی ہے۔”
وزیراعظم کی بریفنگ کے حوالے سے سینیٹر ایمل ولی خان نے بتایا کہ وزیراعظم نے وضاحت دی کہ بعض مواقع پر انہیں “فیلڈ مارشل” کو ساتھ لے جانے کی ضرورت پیش آتی ہے، کیونکہ کچھ اسٹریٹیجک وجوہات ایسی ہوتی ہیں جہاں اُن کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “صدر ٹرمپ کو دیا گیا پتھروں کا تحفہ فیلڈ مارشل نے اپنی جیب سے خریدا تھا، اس کا کسی معدنیات کی ڈیل سے کوئی تعلق نہیں۔”
چچا بھتیجی کی لڑائی میں پی پی کو نہ گھسیٹیں، پلوشہ خان
ایمل ولی خان نے کہا کہ انہوں نے جواب میں واضح کیا کہ “اگر میں کھلے عام تنقید کر سکتا ہوں تو غلطی ہونے پر معذرت کرنے کا حوصلہ بھی رکھتا ہوں۔ اگر واقعی اس تصویر کا پختونخوا یا بلوچستان کی معدنیات سے کوئی تعلق نہیں تو میں معذرت خواہ ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پختونخوا اور بلوچستان کی معدنیات پر پہلا حق وہاں کے عوام کا ہے، اور ان منصوبوں میں مقامی لوگوں کو شامل کیا جانا چاہیے۔ “ہم ترقی یا معیشت کی بہتری کے مخالف نہیں، لیکن آئینی دائرۂ اختیار سے تجاوز ہونے پر میں ہمیشہ مظلوم قومیتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔”
پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق تفتیش شروع کردی
بیان کے آخر میں اے این پی رہنما نے کہا کہ “میں نے اپنی تقریر میں کسی کی ذات کی بے حرمتی نہیں کی، نہ ہی کسی کی تضحیک کی۔ اگر کسی کو میری بات سے دکھ پہنچا ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔ ملک کے دفاع کے حوالے سے فیلڈ مارشل کے کردار کو میں نے ہمیشہ سراہا ہے اور سراہتا رہوں گا۔”
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایمل ولی خان نے فیلڈ مارشل کہا کہ
پڑھیں:
شادی کا دعوت نامہ وائرل: کھانے کا اہتمام نہیں، معذرت قبول کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی شادیوں میں عموماً شاندار کھانے اور پرتعیش تقریبات کا اہتمام معمول بن چکا ہے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک شادی کا کارڈ وائرل ہوا، جس کی منفرد اور پراثر عبارت نے سب کی توجہ حاصل کر لی
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک شادی کا کارڈ حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا ہے جس نے سب کی توجہ اپنی منفرد اور بامقصد عبارت کی وجہ سے کھینچ لی۔
شادی کے اس کارڈ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ معذرت قبول کیجیئے، سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے کھانے کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ سادگی، نیت اور مذہبی اصولوں کی ترجیح کے طور پر سامنے آیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔ صارفین نے اسے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کے موقع پر دکھاوا ضروری نہیں، بلکہ اصل اہمیت نیت، برکت اور سادگی کی ہوتی ہے۔
کئی صارفین نے خاندان کی سادگی کی تعریف کی اور کہا کہ اگر ایسی سوچ کو فروغ دیا جائے تو شادیوں میں فضول خرچی کم ہو سکتی ہے اور مذہبی و معاشرتی توازن بہتر طریقے سے قائم کیا جا سکتا ہے۔
یہ وائرل کارڈ اس بحث کو بھی جنم دے رہا ہے کہ موجودہ دور کی شادیوں میں مذہبی اصول، خاندانی روایات اور جدید ثقافت کے درمیان کیسے ایک خوبصورت توازن پیدا کیا جا سکتا ہے۔