ارسا نے ربیع سیزن کیلئے دستیاب پانی کی صوبوں میں تقسیم کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ارسا کے مطابق ربیع سیزن کیلئے 3 کروڑ 38 لاکھ 10 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا، پنجاب کو ایک 82 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ملے گا۔ سندھ کو ربیع سیزن میں ایک کروڑ 37 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ملے گا، بلوچستان کو 11 لاکھ 70 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ارسا نے ربیع سیزن کیلئے دستیاب پانی کی صوبوں میں تقسیم کی منظوری دے دی۔ ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ارسا صاحبزادہ محمد شبیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پانی کی تقسیم کی منظوری دی گئی۔ ارسا کے مطابق ربیع سیزن کیلئے 3 کروڑ 38 لاکھ 10 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا، پنجاب کو ایک 82 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ملے گا۔ سندھ کو ربیع سیزن میں ایک کروڑ 37 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ملے گا، بلوچستان کو 11 لاکھ 70 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔ ارسا کے مطابق خیبر پختونخوا کو 7 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ملے گا، ربیع سیزن مین پانی کی 8 فیصد کمی کا تخمینہ ہے، پانی کی کمی پنجاب اور سندھ میں برابر تقسیم ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ربیع سیزن کیلئے پانی کی
پڑھیں:
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 12249 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جس میں 793 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 82 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے اور اب تک 55 لاکھ 14 ہزار 346 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے جس میں سے 1 لاکھ 71 ہزار 050 گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔ اسپاٹ چیکنگ 15 لاکھ 1 ہزار، 096 سپاٹ چیک کیے گے اور 23 ہزار 035 اسپاٹ پازٹیو رہے ۔ 1 لاکھ 94 ہزار 085 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4389 ایف آئی آرز، 1839بلڈنگ سربمہر اور 3462 چالان درج کیے گئے جبکہ ڈینگی لاروا کی موجودگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 78 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں امر پورہ، اصغر مال سکیم، بیول۔چاہ سلطان، چک جلال دین اور چکلالہ سے ڈینگی کے مریض ائے۔ دھمیال، ڈھوک حسو، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک منشی، ڈھوک نجو اور گڑھی سکندر کے علاقوں سے بھی ڈینگی کے مریض آئے۔ علاوہ ازیں گھیلا خورد، گرجا، کوٹھہ کلاں، قاسم آباد رینال اور ٹھٹھہ خلیل سے بھی ڈینگی کے مریض ائے۔