پی سی بی کا 26-2025 سیزن کیلئے میچ آفیشلز پینل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025 سیزن کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا۔
پی سی بی انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی، امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔
پی سی بی کے ایلیٹ پینل میچ آفیشلز میں 18 امپائر اور 10 میچ ریفری شامل ہیں، امپائرز کی پرفارمنس باریکی سے جانچنے کے لیے سپلیمنٹری پینل دو حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 جبکہ سپلیمنٹری پینل 2 میں 24 امپائر شامل ہیں، میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 میچ ریفری کو شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 امپائرز کو شامل کیا گیا ہے اور میچ آفیشلز پینل میں سلیمہ امتیاز سمیت 13 خواتین امپائرز بھی شامل ہیں۔
میچ آفیشلز پینل بنانے کا مقصد ملک بھر میں امپائرز اور میچ ریفریز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میچ آفیشلز پینل سپلیمنٹری پینل پینل میں شامل ہیں پی سی بی
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔