data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیلی حکومت نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان کو ملک بدر کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اس پر موجود تمام افراد کو حراست میں لیا تھا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے کارکنوں کو یونان اور سلوواکیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملک بدر کیے گئے افراد کا تعلق یونان، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، سویڈن، پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، لیتھوانیا، آسٹریا، لکسمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، برطانیہ، سربیا اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے ہے۔

پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی فلوٹیلا کے وفد کا حصہ تھے اور وہ تاحال اسرائیلی حراست میں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی حکام 450 سے زائد گرفتار کارکنوں میں سے 170 افراد کو پہلے ہی ڈی پورٹ کر چکے ہیں۔

اسرائیل سے وطن واپس پہنچنے والے متعدد امدادی کارکنوں نے حراست کے دوران بدسلوکی اور سخت رویے کے انکشافات کیے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان اسرائیل سے ڈی پورٹ ہوکر اسپین پہنچ گئے

گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان اسرائیل سے ڈی پورٹ ہوکر اسپین پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز

گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان اسرائیل سے ڈی پورٹ ہوکر اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ پر انسانی حقوق کی تنظیمیوں نے کارکنوں کا شاندار استقبال کیا گیا،رہا ہونے والوں میں 21 ارکان کا تعلق اسپین سے ہے،رہا ہونیوالے کارکن نے صیہونی فوج پر بدسلوکی کا الزام لگادیا۔ اب تک گلوبل فلوٹیلا کے ساڑھے چارسو ارکان میں سے 170 کو ڈی پورٹ کیا جاچکا۔

امریکی سینیٹر کراس وان نےدیگر رضاکاروں کی بھی جلدرہائی کامطالبہ کرتے ہوئےکہا اسرائیل میں امریکی سفیرامدادی کارکنوں کی رہائی کیلئےاقدامات کریں،امریکی حکومت کی سب سےپہلی ذمہ داری شہریوں کی بیرون ملک حفاظت ہے،ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل سے تمام گرفتار امریکی امدادی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں کمی، مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا، بلومبرگ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کرلیا اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، صدر ٹرمپ حماس نے جنگ بندی نہ مانی تو غزہ پر حملے مزید بڑھیں گے، نیتن یاہو کی دھمکی گلگت: ممتاز عالم دین اور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ، 5 افراد زخمی دوحہ حملے پر دباؤ کے بعد نیتن یاہو نے غزہ امن منصوبے پر لچک دکھائی، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ اسرائیلی دعویٰ جھوٹا ثابت، حماس رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • گریٹاتھنبرگ سمیت فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان ڈی پورٹ ،مشتاق احمد شامل نہیں
  • اسرائیل نے گریٹا تھنبرگ سمیت مزید 170 رضاکاروں کو ڈی پورٹ کردیا
  • ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے مزید 171 ارکان ڈی پورٹ، مشتاق احمد اس وقت کہاں ہیں؟
  • اسرائیل نے گریٹا تھنبرگ سمیت مزید 170 رضاکاروں کو ملک بدر کر دیا
  • گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان اسرائیل سے ڈی پورٹ ہوکر اسپین پہنچ گئے
  • گریٹا تھنبرگ کو اسرائیل سے ڈی پورٹ کرکے یونان بھیجنے کی تیاری جاری
  • اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کردیا
  • صمود فلوٹیلا: گریٹا تھنبرگ سمیت دیگر انسانی حقوق کے کارکنوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کا انکشاف
  • بلاول بھٹو کا مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ