پی سی بی نے 2025-26 سیزن کے لیے امپائروں اور میچ ریفریز کے پینلز کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 کرکٹ سیزن کے لیے امپائروں اور میچ ریفریز کے پینلز کا اعلان کر دیا۔
اعلان کے مطابق میچ ریفری علی نقوی کے ساتھ امپائرز آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار اور سلیمہ امتیاز بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل آف میچ آفیشلز میں شامل ہیں۔
پی سی بی کے نیشنل ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز اور سپلیمنٹری پینل آف میچ ریفریز میں 10، 10 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔
اسی طرح نیشنل ایلیٹ پینل آف امپائرز میں 18 جبکہ سپلیمنٹری I پینل میں 14 امپائرز شامل ہیں۔
ملک بھر سے منتخب 40 امپائرز پر مشتمل ایمرجنگ پینل بھی آئندہ سیزن کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے انٹرنیشنل ٹی20 لیگز کھیلنے کے لیے قومی کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ، پی سی بی نے وجہ بھی بتادی
خواتین کے لیے تشکیل دیا گیا پی سی بی ویمنز پینل 13 امپائرز پر مشتمل ہے جن کا تعلق کراچی، قصور، خیرپور، لاہور، ملتان اور مظفرآباد سے ہے۔
مزید برآں، سپلیمنٹری I پینل میں 14 امپائرز شامل ہیں جن میں آصف فاروق اعوان، حسن محمود، عرفان حیدر، محمد فیاض، محمد باسط، محمد عمران اور سید فہیم احمد بخاری شامل ہیں، جبکہ سپلیمنٹری II پینل میں 24 امپائرز کو جگہ دی گئی ہے۔
گزشتہ سیزن کی کارکردگی کے جائزے کے بعد نورالحکم، ہدایت اللہ، مقبول احمد، ممتاز علی اور محمد شفیقالہی کو ایمرجنگ پینل سے ترقی دے کر سپلیمنٹری II پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی میچ آفیشلز پینلز برائے 2025-26 آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ آفیشلز (5)علی نقوی (میچ ریفری)، آصف یعقوب (اسلام آباد)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، راشد ریاض وقار (لاہور) اور سلیمہ امتیاز (کراچی)
پی سی بی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز (10)علیم خان موسیٰ (کراچی)، علی نقوی (لاہور)، اثر لائق (کراچی)، بلال معین الحق خلجی (لاہور)، افتخار احمد (کراچی)، کامران چوہدری (لاہور)، محمد اسلم (کوئٹہ)، محمد اقبال شیخ (حیدرآباد)، ندیم ارشد (فیصل آباد) اور سہیل ادریس (لاہور)
نیشنل ایلیٹ پینل آف امپائرز (18)عبدالمقیت، علی حیدر، آصف یعقوب، فاروق علی خان، فیصل خان آفریدی، غلام سرور، عمران جاوید، عمران اللہ اسلم، کاشف سہیل، خالد محمود سینیئر، محمد ساجد، ناصر حسین، قیصر خان، راشد ریاض وقار، ثاقب خان، سید امتیاز اقبال، طارق رشید اور ذوالفقار جان۔
سپلیمنٹری I پینل آف امپائرز (14)احمد شہاب، آصف فاروق اعوان، اسلم بڑیچ، حسن محمود، عرفان حیدر، مجید حسین، محمد آصف، محمد باسط، محمد فیاض، محمد عمران، قیصر وحید، رانا محمد ارشد، سید فہیم احمد بخاری اور ولید یعقوب۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان
سپلیمنٹری II پینل آف امپائرز (24)عبدالکریم، احمد ندیم، انصر محمود، عقیل عادل خان، دلشاد علی، ہارون ملک، ہاشم علی، ہدایت اللہ، جمشید اقبال، کامران خلیل، مقبول احمد، محمد عرفان دلشاد، محمد کلیم، محمد شفیقالہی، محمد وقاص، ممتاز علی، نصیر احمد، نورالحکم، رفیق احمد، رضا اصغر، سلیم بٹ، سلطان محمود، وقار احمد اور ذیشان عارف۔
سپلیمنٹری پینل آف میچ ریفریز (10)ابوالحسنات راؤ، احمر سعید، علی گوہر، فضل اکبر شاہ، غلام مصطفیٰ، انعام اللہ خان، محمد امیرالدین انصاری، سمیع الحق، ثمن ذوالفقار اور سہیل خان۔
ایمرجنگ پینل آف امپائرز (40)عامر عطا، عبدالباسط، عبدالقیوم، ابرار احمد، عدنان رشید، اجمل خان، عاصم علوی، فاروق انور باجوہ، فاروق جان، فرقان بٹ، غیور حسین، حمید خان، عمران نسیم، جعفر حسین، خالد محمود جونیئر، خالد یونس، خلیل احمد صدیقی، مہتاب حسین، محمد عامر شریف، محمد عارف، محمد آصف جونیئر، محمد عمران جونیئر، محمد مسعود آفریدی، محمد یوسف، منیب احسن، منیر احمد، نیک محمد، ناصر خان، نوید خان، روید خان، صادق امین، سیف اللہ خان، شاہد اسلم، شاہد نسیم، شیراز احمد راجپوت، سہیل خان، سہیل زمان خٹک، وقاص زیب اور وسیم الدین۔
ویمنز پینل آف امپائرز (13)عافیہ امین، عائشہ فاروق، فاخرہ کاظم سیدہ، حمیرا فراح، نازیہ نذیر، رفعت مصطفیٰ، صباحت رشید، سلیمہ امتیاز، ثانیہ اشرف، شکیلہ رفیق، سخن فیض، سمیرا ساجد اور ذکیہ گل۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی سی بی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی سی بی پینل آف میچ ریفریز پینل آف امپائرز ایلیٹ پینل آف شامل ہیں پینل میں پی سی بی کے لیے
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔