سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ملک کے بہتر مفاد میں یہ اتحاد قائم رہے گا، دونوں جماعتوں کی سینئر قیادت میں تعلق ہے کوئی دوری نہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کسی کو شک ہے کہ وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں دوری پیدا کرسکتا ہے تو وہ یہ شک دور کرلے، سیاسی جماعتوں کے درمیان ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی ساکھ متاثر کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، آج پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں مل رہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کی اپنی جیل کی تعمیر شہباز شریف کے دور میں شروع ہوئی تھی، یہ جیل مکمل ہوگی تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سزا یافتہ تمام قیدی منتقل ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری نے کہا کہ
پڑھیں:
علی ظفر اور علی حیدر کا شہرہ آفاق گانا 3.0 ورژن میں ریلیز کرنے کا فیصلہ
پاکستانی گلوکار علی ظفر اور علی حیدر نے شہرہ آفاق گانا ’ظالم نظروں سے‘ نئے اور جدید انداز سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
معروف گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر اور سنگر علی حیدر کا یہ گانا 3.0 ورژن میں کل ریلیز کیا جائے گا جس کا ایک مختصر ٹیژر جاری کردیا گیا ہے۔
اس ٹیژر کے بعد مداحوں اور شائقینِ موسیقی اب اس شہرہ آفاق گانے کو نئے انداز سے دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں۔
یاد رہے کہ علی حیدر نے اس گانے کو بھی ری میک کیا جس کے بعد وہ شہرت کی سیڑھیاں چڑھتے چلے گئے تھے، ویسے تو انہوں نے چند سال قبل موسیقی سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب وہ نئے انداز کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔
علی ظفر کا شمار اُن کمپوزرز میں ہوتا ہے جنہوں نے پرانے گانوں کی نئی دھن اور اسے شاندار انداز سے تیار کر کے پیش کیا جس کو شائقین موسیقی نے بہت پسند کیا ہے۔
علی ظفر اس سے قبل ’الے، لڑشا پیخاور، بالو بتیاں، لیلیٰ او لیلیٰ سمیت دیگر گانوں کی دھنوں کو دوبارہ سے ترتیب دے کر پیش کرچکے ہیں جن کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔
Zaalim Nazro sey teaser is finally out! @ali_zafar and @alihaiderofficialpage are bringing an amazing revival tomorrow. Buckle up! This one’s going to dominate your playlists.