لوئردیر ،مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251005-11-2
لوئردیر(آئی این پی ) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔صدر مرکزی مسلم لیگ ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفار منصور نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”اسرائیل کے حامی ممالک کو بھی ظلم کا حساب دینا ہوگا۔” انہوں نے کہا کہ یہ قافلہ خواتین اور بچوں کے لیے امدادی سامان لے جا رہا تھا، جس پر حملہ کھلا جنگی جرم ہے۔ عبدالغفار منصور نے سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر گرفتار کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ ا نہو ں نے کہا کہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے، اس کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ حکومتِ پاکستان بھی اس معاملے پر اپنا کردار ادا کرے۔”مختلف مقامات پر پارٹی رہنماؤں نے نمائندگی کی، ثمر باغ میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد یاسین، سوات میں انس کرار، کمبڑ میدان میں مولانا رحمت اللہ اور چکدرہ میں انجینئر واسع اللہ نے مظاہروں سے خطاب کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر ،جماعت اسلامی یوتھ کا اجتماع عام کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی یوتھ ضلع سکھر کی جانب سے کاروانِ دعوت بسلسلہ اجتماعِ عام کا باضابطہ آغاز گھمرو مقام سے ہوا، جو کالھوڑی سے ہوتا ہوا باگڑجی سابا گوٹھ کے مختلف علاقوں سے گزر کر دوبارہ باگڑجی کے مرکزی بازار پہنچا۔ مرکزی بازار میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کاروان کے شرکا اور باگڑجی کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے اجتماعِ عام میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نظام بدل دو تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔