data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آئی این پی )وزارت بین الصوبائی رابطہ نے گرلز سپورٹس کے فروغ کیلے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کے کالجز کو جدید پیڈل ٹینس اور فسٹال کورٹس کا تحفہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن عمران ڈار اور ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کے ہمراہ جدید سہولیات سے آراستہ ان سہولیات کا افتتاح کیا جو اسلام آباد کالج فار گرلز ایف ایٹ ون اور آئی ایم سی جی ایف سیون فور میں بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حکومت کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت طلبہ کو زیادہ مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ فعال رہیں، ٹیم ورک سیکھیں اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے نوجوانوں کیلے خوشخبری لا رہے ہیں۔ کھیل اور طلبہ مل کر ایک مضبوط مستقبل کی ضمانت ہیں۔ یہ نئی سہولیات ہماری نئی نسل کے لیے تحفہ ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

حکومت سندھ نے حال ہی میں اسداللہ ابڑو کو سیکرٹری لیبر سندھ جبکہ ذوالفقار نظامانی کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ مقرر کیا ہے۔ ان تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، وقار میمن، فرحت پروین، اسلم سموں، ری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین