ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نےشہریوں کو خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہواہے ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں ۔
نیشنل سرٹ کے مطابق ہیکرز جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے ۔ صرف سرکاری چینلز استعمال کریں اور اپنی ذاتی معلومات محفوظ رکھیں ۔
بھارتی فلم پروڈیوسر اداکارہ کو شراب پلا کر جنسی ہراساں کرنے اور نجی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار
نیشنل سرٹ کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق فشنگ پیغامات میں اکثر انعامات، لاٹری یا بینک الرٹ کا جھانسہ دیا جاتا ہے۔ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے شہریوں سے احتیاط برتنے اور جعلی نمبروں کو بلاک کرنے کی اپیل کی ہے۔ اگر کسی مشکوک لنک پر کلک ہو جائے تو فوراً پاس ورڈ تبدیل کریں اور متعلقہ ادارے کو اطلاع دیں۔ کسی بھی ادارے کا نمائندہ فون یا ایس ایم ایس پر آپ سے پاس ورڈ یا کوڈ نہیں مانگتا۔ فشنگ حملے ملکی سطح پر بڑھ رہے ہیں ، ان سے بچنے کیلئے ہوشیار رہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اور کالز کے ذریعے
پڑھیں:
لاہور،آغا خان ایجنسی کیلیے سرچ و ریسکیو کا تربیتی کورس شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آئی این پی)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے منیجرز ٹریننگ سینٹر میں آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹیٹ کے شرکا کے لیے منعقد کیے گئے کولپس اسٹرکچر سرچ اینڈ ریسکیو کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ اور آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹیٹ ، پاکستان مختلف شعبوں میں بہترین تعاون رکھتے ہیں اور اس کورس کا مقصد ملک بھر میں آغا خان کی منتخب کردہ کمیونٹی اور افراد کی تربیت کے ذریعے حادثات پر ریسپانس کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ یہ اقدام شرکا کی تکنیکی ریسکیو مہارتوں اور ایمرجنسی ریسپانس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا تاکہ وہ عالمی سطح کے معیار اور ایمرجنسی سروس کے مربوط نظام کے مطابق ایمرجنسیز اور حادثات کی صورت میں ایمرجنسی سروسز کی بھر پور معاونت کر سکیں۔کور س کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ 2005 کے زلزلے کے فوراً بعد یو ایس ایڈ کی مدد سے پروگرام فار انہانسمنٹ آف ایمرجنسی ریسپانس (PEER) کا آغاز انتہائی مؤثر ثابت ہوا، جس نے ریسکیورز کی ایمرجنسی ریسپانڈرز کی بین الاقوامی معیار کی تربیت کو یقینی بنایا۔ PEER پروگرام کا ایک کورس جو کہ کولپس اسٹرکچر سرچ اینڈ ریسکیو (CSSR) ہے کو ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ایمرجنسی سروسز کے عملے کی تربیت کے بعد نئے ریسکیورز اور ضلعی سطح پرکمیونٹی کی تربیت کے لیے موجود ہے۔ آج ریسکیو 1122 نے بھر پور محنت سے اقوام متحدہ کی INSARAG سرٹیفیکیشن سرچ اینڈ ریسکیو حاصل کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریسکیو 1122 نے ترکیہ میں زلزلے کے دوران بین الاقوامی سطح پر ریسپانس فراہم کیااور کئی جانیں بچائی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی طور پر مصدقہ ٹرینرز آغا خان ایجنسی کے شرکاء کو تربیت فراہم کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ آپ سب اس کورس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں گے اور اپنی پیشہ ورانہ CSSR علم اور مہارتوں کو بہتر بنائیں گے۔اس سے قبل، ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے رجسٹرار نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کو CSSR کورس کے مفصل شیڈول سے آگاہ کیا اور اس کے اہم و تربیتی مقاصد کی وضاحت کی۔ انہوں نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کو بتایا کہ یہ کورس شرکاء کو ضروری مہارتیںسیکھانے، تکنیکی جدت اور کولپس اسٹرکچر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی جامع سمجھ بوجھ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ ایک مؤثر اور مربوط ایمرجنسی ریسپانس کے لیے کمیونٹی کی سطح پر لوگوں کو تیار کیا جاسکے۔