بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن (IDF) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس (شوگر) کے سب سے زیادہ مریضوں والا ملک بن چکا ہے، جہاں ملک کی 30.8 فیصد آبادی اس خطرناک مرض میں مبتلا ہے۔

یہ شرح نہ صرف خطے کے دیگر ممالک بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذیابیطس کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر کویت ہے، جہاں 24.

9 فیصد آبادی متاثر ہے، جب کہ مصر میں یہ شرح 20.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ دیگر نمایاں ممالک میں قطر (19.5%)، ملائیشیا (19%)، سعودی عرب (18.7%) اور میکسیکو (16.9%) شامل ہیں۔

Share of population with diabetes

???????? Pakistan: 30.8%
???????? Kuwait: 24.9%
???????? Egypt: 20.9%
???????? Qatar: 19.5%
???????? Malaysia: 19%
???????? Saudi Arabia: 18.7%
???????? Mexico: 16.9%
???????? Turkey: 14.5%
???????? Bangladesh: 14.2%
???????? Sri Lanka: 11.3%
???????? South Africa: 10.8%
???????? Iraq: 10.7%
???????? United States: 10.7%…

— The Spectator Index (@spectatorindex) October 6, 2025

ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں امریکہ اور چین دونوں میں شرح 10.7% اور 10.6% رہی، جب کہ برطانیہ (6.3%)، آسٹریلیا (6.4%) اور فرانس (5.3%) میں نسبتاً کم مریض پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بچے ذیابطیس کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟

جہاں اس صورتحال پر دنیا بھر کے ماہرین صحت میں تشویش پائی جاتی ہے وہیں پاکستان کے مشہور گلوکار، اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے اور اس حوالے سے پورا لائف اسٹائل پیش کردیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی، میٹھے مشروبات، ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس اور بیجوں کے تیل میں تلی ہوئی جنک فوڈ کا استعمال ترک کر دیں۔

Stop consuming sugar, sugary drinks, refined carbs, and junk fried in seed oils. Don’t fall for flashy ads selling packets and promises…always read the ingredients. Return to real food and a natural lifestyle: ghee, lentils, fruits, vegetables, whole grains, and clean sources of… https://t.co/BtJEzmrzwm

— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 7, 2025

ان کا کہنا تھا کہ اشتہارات میں دکھائے جانے والے چمکدار دعووں اور پیکٹوں میں بند وعدوں کے فریب میں آنے کے بجائے، ہر چیز کے اجزاء کا بغور مطالعہ کریں۔ خوراک میں سادگی اور قدرتی توازن لائیں جیسے دیسی گھی، دالیں، موسمی پھل، سبزیاں، مکمل اناج، اور صاف و معیاری پروٹین کے ذرائع۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ نیند اور آرام کی اہمیت کو کبھی نظرانداز نہ کریں۔ روزانہ جسمانی سرگرمی کو معمول بنائیں، گہری سانسیں لیں، اور ذہنی دباؤ سے نجات کے طریقے اپنائیں۔ خوشی، سکون، اور توازن کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھیں، چاہے وہ طریقہ آپ کے عقیدے اور ذاتی فہم کے مطابق ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک لاکھ بچے ٹائپ ون ذیابطیس کا شکار ہونے کا انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی مختصر اور قیمتی ہے، ہر اُس چیز سے کنارہ کشی اختیار کریں جو آپ کی صحت یا ذہنی سکون کو متاثر کرتی ہے، چاہے وہ مضر عادات ہوں یا منفی انسان۔ زندگی کو سنجیدگی کے ساتھ، مگر بھرپور انداز میں گزاریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ذیابیطس میں پہلے نمبر پر پاکستان میں ذیابیطس ذیابطیس علی ظفر علی ظفر گلوکار

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ذیابیطس میں پہلے نمبر پر پاکستان میں ذیابیطس ذیابطیس علی ظفر علی ظفر گلوکار علی ظفر

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق