اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موصول ہونے والی اطلاعات میں آن لائن نوکریوں کے بہانے پاکستانی شہریوں سے ملک کے حساس تنصیبات اور ان کی لوکیشن کی معلومات حاصل کرنے کی بھارتی مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی ایجنسیز نے اس سلسلے میں پی ٹی اے کو خط لکھ کر فوری اقدامات کی درخواست کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی بھارتی کمپنیوں اور ویب سائٹس نے پرکشش تنخواہ اور آن لائن جاب آفرز کے ذریعے لوگوں کو فریب میں مبتلا کیا اور ان کے پروفائلز، رابطہ معلومات اور بعض معاملات میں حساس مقامات کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی، مشتبہ ویب سائٹس میں لنکڈ ان، جاب گلف اور دیگر پلیٹ فارمز کا بھی تذکرہ آیا ہے جہاں سے صارفین کو ہدف بنایا جا رہا تھا۔

خط میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ مشکوک ویب سائٹس اور روابط کو فوری طور پر بلاک کیا جائے اور عوام میں ہنگامی آگاہی مہم چلائی جائے، اس پر پی ٹی اے نے بھی ملک گیر آگاہی سلسلہ شروع کر دیا ہے اور صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ٹی اے کی ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ غیر معروف آفرز، مشکوک لنکس یا کمپنی پروفائلز کی صورت میں احتیاط اختیار کریں، نجی اور قومی حساس معلومات شیئر نہ کریں اور مشکوک مواقع کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کو دیں۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بعض بھارتی ایجنسیز سروے اور ریسرچ کے بہانے قومی منصوبوں، تنصیبات اور ان کے گردونواح کی تصویریں اور لوکیشنیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آن لائن جاب آفر قبول کرنے سے قبل کمپنی کی تصدیق کریں، کسی بھی غیر معمولی معلومات یا مقامات کے بارے میں پوچھ گچھ کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رجوع کریں اور پی ٹی اے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت مطلع کریں تاکہ تدارکی کارروائیاں کی جا سکیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی اے آن لائن

پڑھیں:

سندھ حکومت دھان کے سرکاری نرخ فوری مقرر کرے‘ کاشف شیخ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251007-08-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے دھان کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی اور غیر قانونی کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دھان کے کاشتکاروں کا خیال رکھے اور نہ صرف دھان کی سرکاری قیمت فوری طور پر مقرر کرے بلکہ اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے۔ حکومت خاموش تماشائی بن کر کاشتکاروں کا معاشی قتل اور سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے زراعت کو تباہ کر رہی ہے۔ اس سے قبل گندم کے کاشتکاروں کے ساتھ بھی یہی ناانصافی ہوئی تھی۔ سندھ میں دھان کے کسان انصاف کے لیے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوںپر جوں تک نہیں رینگتی۔ سندھ کے معدنی وسائل پر صوبے کا حق حاکمیت ختم کرنے کے بعد ارسا کو ختم کرنے کی کوششیں 18ویں آئینی ترمیم کے خلاف ورزی ہوگی۔ سی سی آئی کو نظر انداز کرکے اتھارٹی بنانا آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں جماعت اسلامی کے دفتر میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرویز علی شیخ کی قیادت میں دڑو اور سچل ٹاؤن کے متعدد افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سولر سسٹم پروجیکٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف عجب کرپشن کی غضب کہانی کے مترادف ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا کوئی محکمہ یا منصوبہ ایسا نہیں جو کرپشن سے پاک ہو۔ یہی وجہ ہے کہ ہزاروں ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود پورا سندھ تباہی کے آثار دکھائی دے رہا ہے۔ نومبر میں مینار پاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماع تاریخی ثابت ہوگا۔ ان شاء اللہ سندھ سے بھی بڑے قافلے شرکت کریں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت دھان کے سرکاری نرخ فوری مقرر کرے‘ کاشف شیخ
  • قومی ایئر لائن کی کراچی ٹورنٹو پرواز تاخیر کا شکار
  • ووٹ چوری جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی سازش ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے، دیویندر یادو
  • بھارت میں ہندو مسلم فسادات، گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارے کے ہاتھوں بے نقاب ہو گیا
  • اسرائیلی فنڈنگ سے ایران میں بادشاہت کی بحالی کی آن لائن مہم بے نقاب
  • بھارت میں ہندو مسلم فسادات، گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارہ کے ہاتھوں بے نقاب
  • گوادر، پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلیے فوج اور ضلعی انتظامیہ سرگرم
  • جرمن ائر لائن لفتھانزا کا 4ہزار ملازم برطرف کرنے کا اعلان
  • گلوکار زوبین گارگ کو کس نے قتل کی سازش کر کے زہر دیا؟