امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے درآمدی ٹیرف میں تاریخی اضافے کے باوجود کاروباری نمائندے عالمی تجارت کے مستقبل کے بارے میں پُرامید ہیں۔

یہ امید ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے تازہ سروے رپورٹ میں ظاہر کی گئی ہے۔ 

اے سی سی اے نے اپنی رپورٹ "عالمی تجارت کی صورتحال، کاروباری رہنماؤں کے نظریات" کے لیے کاروباری رہنماؤں اور فنانس پروفیشنلز سے سروے اور انٹرویوز کیے۔

سروے میں 85فیصد شرکاء نے ٹیرف کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا لیکن 56فیصد نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں ان کے اداروں کی عالمی تجارت بڑھے گی جبکہ صرف 23 فیصد نے کمی کی پیشگوئی کی، خاص طور پر C-Suite ایگزیکٹوز میں اعتماد کی سطح بلند رہی۔

اے سی سی اے کے چیف اکانومسٹ جوناتھن ایشور کے مطابق سال 2025 امریکا کی درآمدی پالیسیوں کے حوالے سے ایک "یادگار سال" رہا اور اگرچہ عالمی معیشت نے رکاوٹوں کے باوجود مزاحمت دیکھی ہے جس سے مستقبل میں سست روی کا امکان موجود ہے۔

سروے میں کاروباری برادری نے سب سے بڑے خطرات کے طور پر جغرافیائی سیاسی کشیدگی، جنگوں اور ترقی یافتہ معیشتوں میں تحفظ پسند پالیسیوں کو اجاگر کیا۔ تاہم مواقع کے حوالے سے اکثریت نے ٹیکنالوجی (بشمول AI) کے ذریعے عالمی تجارت کو فروغ دینے کو سب سے اہم موقع قرار دیا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ 60فیصد تنظیموں نے پہلے ہی اپنی سپلائی چین اور سرمایہ کاری کے ماڈلز میں تبدیلی کی ہے جبکہ 61فیصد مزید تبدیلی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ساتھ ہی 81فیصد نے خدشہ ظاہر کیا کہ بڑھتی رکاوٹوں کے باعث آئندہ برسوں میں ان کی لاگت میں اضافہ ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی تجارت

پڑھیں:

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، نرخ میں آج بھی بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 886ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 7ہزار 778روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1801روپے بڑھ کر 3لاکھ 51ہزار 404روپے کی سطح پرپہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، نرخ میں آج بھی بڑا اضافہ
  • سیلاب سے 2لاکھ گھر متاثر ہوئے‘ عالمی برادری مدد کرے: حافظ عبدالکریم
  • بدترین اسرائیلی جارحیت کے باوجود غزہ کی جانب بڑھنے والی واحد کشتی کی کہانی
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کا عالمی برادری نوٹس لے،جاوید قصوری
  • اسرائیلی جارحیت: آئرلینڈ کے صدر کی عالمی برادری کو جھنجھوڑنے کی اپیل
  • آئرلینڈ کے صدر کی عالمی برادری کو جھنجھوڑنے کی اپیل، صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • مسلسل 4 روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان
  • غزہ میں امن کی ذمہ داری پہلے عالم اسلام پھر عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے:صدراردوان
  • غزہ میں امن کی ذمہ داری پہلے عالم اسلام پھر عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے:صدر اردوان