پاکستان نے 500 ملین ڈالر مالیت کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی مکمل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 500 ملین ڈالر مالیت کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے۔
یہ یوروبانڈ 2015 میں جاری کیا گیا تھا جس کی دس سالہ مدت 30 ستمبر 2025 کو مکمل ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قرض کی یہ ادائیگی ملک کے مالیاتی نظم و ضبط اور معیشت میں بتدریج استحکام کا مظہر ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یوروبانڈ کی ادائیگی عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 2015 میں یہ بانڈ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا تھا اور اب اس کی بروقت واپسی سے یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان مالی مشکلات کے باوجود اپنے بیرونی قرضوں کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں میں زرمبادلہ کے ذخائر اور لیکویڈیٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جب کہ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے۔ ان مثبت اشاروں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے اور اسی وجہ سے حالیہ دنوں میں پاکستان کے بانڈز عالمی منڈی میں پریمیم پر ٹریڈ ہوتے رہے ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق 500 ملین ڈالر کی ادائیگی سے پاکستان کے کریڈٹ پروفائل میں بہتری آئے گی اور مستقبل قریب میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی مزید بڑھے گی۔ یہ اقدام عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے ان مؤقف کی بھی تائید کرتا ہے کہ پاکستان کی بیرونی لیکویڈیٹی مینجمنٹ بہتر ہوئی ہے اور ڈیفالٹ کے خدشات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ادائیگی کے بعد پاکستان کی مجموعی کریڈٹ ریٹنگ کو تقویت ملی ہے، جو نہ صرف حکومتی اقدامات کی کامیابی کی عکاس ہے بلکہ مستقبل میں بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات کو بھی روشن کرتی ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا اشارہ قرار دی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں پاکستان کی
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کی کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش
اسلام آباد:ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے لیے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعے دو طرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی توقع ہے۔
یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی اپریل 2025ء میں پیش کردہ تجویز پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے، جس کے تحت سرمایہ کار دوست ماحول کے ذریعے صنعتی پیداوار اور برآمدات میں ترک سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔
ترک کمپنیوں کے لیے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں مؤثر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے تجارتی اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق اس زون کے قیام سے کراچی کے ذریعے وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک باآسانی تجارت ممکن ہوگی۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی بدولت عالمی برادری کا پاکستان کی سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد بحال ہوا ہے اور یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔