پاکستان نے 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس) یہ یوروبانڈ 2015 میں جاری کیا گیا تھا جو 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق قرض کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور معیشت میں استحکام کی واضح عکاس ہے۔

یورو بانڈ 2015ء میں 10 سالہ مدت کے لیے جاری کیا گیا تھا اور اس وقت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بروقت ادائیگی سے پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود اپنے تمام بیرونی قرضوں کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اور لیکویڈیٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جب کہ عالمی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے۔ وزارت کے مطابق ان مثبت معاشی اشاروں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور حالیہ دنوں میں پاکستان کے بانڈز پریمیم پر ٹریڈ ہوتے رہے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ادائیگی سے پاکستان کے کریڈٹ پروفائل پر مثبت اثر پڑے گا اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ یہ اقدام ریٹنگ ایجنسیوں کے ان مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ پاکستان کی بیرونی لیکویڈیٹی مینجمنٹ میں بہتری آئی ہے۔

اس ادائیگی کے بعد قریبی مدت میں ڈیفالٹ کے خدشات کم ہوئے ہیں اور پاکستان کی مجموعی کریڈٹ ریٹنگ کو تقویت ملی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلپائن میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 60سے زائد افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی، عمارتیں زمین بوس غزہ سے اسرائیلی انخلا واضح ہو، محض اصول کافی نہیں، قطری وزیراعظم حکومت کی آئی ایم ایف کو این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میرے بارے میں تعریف کسی اعزاز سے کم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر اظہارِ افسوس پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین صورت اختیار کرگئے، علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور آمنے سامنے نیتن یاہو کا یوٹرن، فلسطینی ریاست کے قیام سے مکر گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بروقت ادائیگی

پڑھیں:

دبئی: جائیدادوں کی خرید و فروخت میں اضافہ، پاکستانی سرمایہ کاروں کی نمایاں دلچسپی

---فائل فوٹو 

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا۔

پاکستانی سرمایہ کاروں کی دبئی کی جائیدادوں میں دلچسپی میں نمایاں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025ء کے ابتدائی 9 ماہ میں تقریباً 496 ارب درہم کے سودے ہوئے، پراپرٹی مارکیٹ کا حجم پاکستانی روپوں میں 38 کھرب روپے رہا۔

دبئی کے علاقے ’بزنس بے‘ میں سب سے زیادہ 13 ارب درہم مالیت کے فلیٹ فروخت ہوئے، برج خلیفہ کے اطراف میں تقریباً 8 ارب درہم کے سودے ہوئے۔ 

جمیرا ولیج سرکل میں بھی تقریباً 8 ارب درہم کے 7185 نئے فلیٹ فروخت ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • معیشت مستحکم کرنا اولین ترجیح، سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جائیں: شہباز شریف
  • سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے ٹیکس پالیسی کو ایڈمنسٹریشن سے الگ کرنا ہو گا: وزیر خزانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی
  • ملکی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کیلئے لبنانی فوج و سکیورٹی فورسز کو 230 ملین ڈالر کی امریکی امداد
  • کاروباری ہفتے کا شان دار اختتام: اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی بلندی کا ریکارڈ قائم
  • زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں21ملین ڈالر کا اضافہ
  • ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کو کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش
  • ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کی کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش
  • دبئی: جائیدادوں کی خرید و فروخت میں اضافہ، پاکستانی سرمایہ کاروں کی نمایاں دلچسپی
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان دورے پر کن معاہدات پر دستخط کریں گے؟