پاکستان نے 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
کراچی:
یہ یوروبانڈ 2015 میں جاری کیا گیا تھا جو 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق قرض کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور معیشت میں استحکام کی واضح عکاس ہے۔
یورو بانڈ 2015ء میں 10 سالہ مدت کے لیے جاری کیا گیا تھا اور اس وقت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بروقت ادائیگی سے پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود اپنے تمام بیرونی قرضوں کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اور لیکویڈیٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جب کہ عالمی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے۔ وزارت کے مطابق ان مثبت معاشی اشاروں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور حالیہ دنوں میں پاکستان کے بانڈز پریمیم پر ٹریڈ ہوتے رہے ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ادائیگی سے پاکستان کے کریڈٹ پروفائل پر مثبت اثر پڑے گا اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ یہ اقدام ریٹنگ ایجنسیوں کے ان مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ پاکستان کی بیرونی لیکویڈیٹی مینجمنٹ میں بہتری آئی ہے۔
اس ادائیگی کے بعد قریبی مدت میں ڈیفالٹ کے خدشات کم ہوئے ہیں اور پاکستان کی مجموعی کریڈٹ ریٹنگ کو تقویت ملی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں
پڑھیں:
امارات کا کینیڈا میں 50 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کینیڈا میں 50 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کی توثیق کر دی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات پر ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کی حکومتوں کے درمیان سرمایہ کاری فریم ورک کے آغاز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت امارات کینیڈا کے متعدد اہم اور سٹریٹجک شعبوں میں 50 ارب امریکی ڈالر تک سرمایہ کاری کرے گا۔ اس موقع پر کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی، وزیرِ سرمایہ کاری محمد حسن السویدی اور دونوں ممالک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ معاہدے کی شرائط کے تحت امارات کینیڈا میں توانائی، مصنوعی ذہانت، لاجسٹکس، کان کنی اور دیگر قومی و اسٹریٹجک ترجیحی صنعتوں میں سرمایہ کاری کرے گا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور ترقی کے نئے امکانات کھلیں گے۔ یہ سرمایہ کاری فریم ورک امارات اور کینیڈا کے درمیان طویل مدتی سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے ساتھ دونوں ممالک کی اس خواہش کا بھی عکاس ہے کہ وہ معاشی تعاون کو وسعت اور اعلیٰ قدر کی سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔اس سے امارات کی حیثیت ترقی یافتہ معیشتوں میں بڑے عالمی سرمایہ کار کے طور پر مزید مستحکم ہوتی ہے۔ 2024 ء میں امارات کی جانب سے کینیڈا میں براہِ راست سرمایہ کاری کا حجم 8.8 ارب ڈالر جبکہ اسی سال کینیڈا کی جانب سے امارات میں براہِ راست سرمایہ کاری 24کروڑ 20لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔