بلال اظہر کیانی سے میتسوفن لینڈ کمپنی صدر کی ملاقات‘ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)میتسوفن لینڈ کمپنی کی صدر برائے معدنیات پییا کارہو نے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ کارہو نے بتایا کہ میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم اور مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی دے گی۔ وہ ریکو ڈِک منصوبے میں کان کنی کی ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کر کے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بلال اظہر کیانی نے ریکو ڈِک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ML-1 اور ML-3 ریلوے لائنوں کی بہتری پر جاری پیش رفت اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی جس کا ہدف دسمبر 2028 ء تک فعال ہونا ہے۔ انہوں نے ملکی معاشی سرگرمیوں میں میتسو کی آئندہ شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقاتی و تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقی اور تعلیمی اداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے اداروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ حساس ٹیکنالوجی کی غیر مجاز منتقلی کے خطرات سے متعلق تشویش کا باعث ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق فہرست میں شامل ان اداروں کو امریکی قوانین کے تحت دفاعی تحقیق اور حساس ٹیکنالوجی کے تبادلوں کے تناظر میں خصوصی پابندیوں اور نگرانی کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد امریکی دفاعی ٹیکنالوجی اور حساس تحقیق کے غیر مجاز یا غیر مطلوبہ منتقلی کو روکنا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس کا عملی دائرۂ کار امریکی قوانین کے تحت دفاعی تعاون، فنڈنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مخصوص پابندیوں سے متعلق ہے۔