سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز
سوات(آئی پی ایس) مٹہ کے علاقے شکردرہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے اے این پی رہنما ممتاز علی کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا اے این پی کے سابق امیدوار پی کے 9 ممتاز علی خان کے گاڑی کے قریب ہوا۔
ممتاز خان ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ گھر سے 300 فٹ کے فاصلے پر نصب شدہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے آج صوبائی حکومت کے تحت امن جرگہ بھی منعقد ہو رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکیڈٹ کالج وانا: تمام حملہ آور خوارج جہنم واصل، 525 کیڈٹس سمیت 650 افراد ریسکیو کیڈٹ کالج وانا: تمام حملہ آور خوارج جہنم واصل، 525 کیڈٹس سمیت 650 افراد ریسکیو ستائیسویں آئینی ترمیم :نواز شریف بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے اسلام آباد خودکش دھماکا: ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری خواجہ آصف کا حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ ستائیسویں آئینی ترمیم کی آج منظوری کا امکان؛ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اے این پی
پڑھیں:
نئی دہلی : لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں زورداردھماکا‘8افراد ہلاک ‘متعدد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک او رمتعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہوا ہے، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگی جسے بجھادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے سے 13 افراد ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا انتہائی طاقتور تھا جس کے نتیجے میں 5سے 6 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر مزید 7 سے 8 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اور اس کے اثر سے آس پاس کی اسٹریٹ لائٹس اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ یہ دھماکا لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے پاس ہوا جو ایک مصروف علاقہ ہے جہاں ہمیشہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز بہت تیز تھی، جس کے بعد لوگ گھبرا کر دوڑنے لگے۔