data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ترکیے نے جارجیا میں پیش آنے والے فوجی طیارے کے حادثے میں تمام 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

ترک وزیرِ دفاع کے مطابق جارجیا میں گر کر تباہ ہونے والے سی 130 فوجی کارگو طیارے میں سوار تمام اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ طیارہ آذربائیجان سے ترکیے واپس جا رہا تھا جب وہ جارجیا کی فضائی حدود میں حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔

ابتدائی طور پر ترک حکام نے ہلاکتوں یا حادثے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی تھیں، تاہم بعدازاں تصدیق کی گئی کہ طیارے میں موجود تمام 20 فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

ترک حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ C 130 جارجیا میں گرکر تباہ

انقرہ: ترکیہ کے وزارتِ دفاع کے مطابق سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ ہو گیا۔

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ طیارہ آذربائیجان سے اڑان بھرنے کے بعد ترکیے واپس جا رہا تھا کہ جارجیا کی حدود میںحادثے کا شکار ہوگیا

ذرائع کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ جارجیا کے حکام کے تعاون سے سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں تاہم حادثے کی وجوہات یا جانی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کا فوجی طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، عملے کے تمام 20 اہلکار جاں بحق
  • اسحاق ڈار کا ترکیہ کے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • آسٹریلیا : ٹرک اور گاڑی کے تصادم میں 3 افراد ہلاک
  • ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ C 130 جارجیا میں گرکر تباہ
  • ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ ا گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ
  • ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ
  • محرابپور،ٹریفک حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے
  • روس میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد ہلاک، حادثے کی ویڈیو وائرل
  • حماس نے ایک اور اسرائیلی  فوجی کی لاش واپس کردی