اسحاق ڈار کا ترکیہ کے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے ترکیہ کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ترکیہ کے سی ون 30 کارگو طیارے کے جارجیا آذربائیجان سرحد کے قریب افسوسناک حادثے پر دکھ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی وزیرِ خارجہ حکان فیدان اور برادر ملک ترکیہ کے عوام سے قیمتی جانوں کے اس نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہوں۔
ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ ہوگیا، انقرہ سے ترک وزارت دفاع کے مطابق ترک سی ون 30 طیارہ آذر بائیجان سے واپس ترکیہ جا رہا تھا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اس غم کی گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔
انقرہ سے ترک وزارت دفاع کے مطابق سی ون 30 طیارہ آذربائیجان سے واپس ترکیہ جا رہا تھا، حادثہ آذربائیجان اور جارجیا کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔