پاکستان نے یورو بانڈ کی مد میں پچاس کروڑ ڈالر کی کامیابی سے ادائیگی کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے 30 ستمبر 2025 کو میچور ہونے والا پانچ سو ملین (50 کروڑ) ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے واپس کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے بدھ کے روز اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادائیگی بروقت اور طے شدہ شیڈول کے مطابق کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’پاکستان نے 500 ملین ڈالر کا انٹرنیشنل بانڈ (یوروبانڈ) جو 30 ستمبر 2025 کو واجب الادا تھا، اپنی تمام ذمہ داریوں کے مطابق کامیابی سے ادا کر دیا ہے۔‘
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دیدی
یہ بانڈ 2015 میں عالمی سرمایہ کاروں کو جاری کیا گیا تھا اور اس کی مدت دس سال تھی۔
خرم شہزاد نے کہا کہ ’قرضوں کی بروقت ادائیگی معمول کا حصہ ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط کے حوالے سے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔‘
Update: ???????? Pakistan Maintains Steady Debt Servicing, Amid Strengthening Fundamentals and Improving Outlook
Pakistan's has successfully repaid its $500mn International Bond (Eurobond) due on 30 Sep 2025 - as scheduled, in line with all its obligations.
Issued in 2015 to… — Khurram Schehzad (@kschehzad) October 1, 2025
ان کے مطابق یہ ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے کیونکہ ادائیگی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر اور لیکویڈیٹی بہتر ہوئی ہے، خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
فلیٹ میں آگ لگنے سے مشہور بھارتی چائلڈ اداکار بھائی سمیت ہلاک
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا قرض بمقابلہ جی ڈی پی تناسب مالی سال 2020 میں 77 فیصد تھا جو مالی سال 2025 میں کم ہو کر 70 فیصد رہ گیا ہے۔ اسی طرح بیرونی قرض کا حصہ کل عوامی قرضے میں 38 فیصد سے کم ہو کر 32 فیصد پر آ گیا ہے، جس سے زرِمبادلہ کے حوالے سے ملک کی کمزوری میں کمی آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مالی سال 2025 میں قرضوں کی شرحِ نمو پچھلے برسوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی ہے۔ ’آئندہ کے لیے عالمی قرضوں کی لاگت میں کمی اور بہتر معاشی بنیادیں پاکستان کو زیادہ مسابقتی شرائط پر مارکیٹ تک رسائی میں مدد دیں گی اور قرضوں کا زیادہ پائیدار ڈھانچہ بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔‘
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
ادھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کچھ استحکام آیا ہے اور 19 ستمبر 2025 تک مرکزی بینک کے ذخائر میں 22 ملین ڈالر کے اضافے کے بعد یہ 14.38 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
حکومت اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے پہلے جائزے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیسری بار مؤخر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے دسمبر میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنےکا پلان مؤخر کر دیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پانڈا بانڈ اب جنوری یا فروری میں جاری ہو سکے گا، حکومت نے رواں سال کے آخری ماہ میں پانڈا بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک بورڈ سے منظوری تاحال نہ ملنے سے بانڈز کے اجرا میں تاخیر ہوئی، اے ڈی بی اور اے آئی آئی بی 95 فیصد تک گارنٹی فراہم کریں گے، اے آئی آئی بی بورڈ میٹنگ کے بعد پانڈا بانڈز کا اجرا کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ ہو گا۔
واضح رہے کہ پانڈا بانڈز کے اجرا کے منصوبے میں اب تیسری مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے، پانڈا بانڈز کی مدت تین سال اور شرح منافع مقررہ فکسڈ ریٹ پر ہو گی۔