Jasarat News:
2025-10-04@16:50:20 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور قریبی علاقوں میں زلزلہ محسوس ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے صبح 9 بج کر 34 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت 3.

2 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

مرکز کے مطابق زلزلے کا مقام ملیر سے تقریباً 7 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کا کہنا ہے کہ 3 شدت کے زلزلے عام طور پر زیادہ محسوس نہیں ہوتے، تاہم چونکہ اس بار شدت 3 سے زیادہ تھی، اس لیے جھٹکے واضح طور پر محسوس ہوئے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 50 گھنٹوں سے منقطع، کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند

کراچی:

کے الیکٹرک کی جانب سے ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے  فالٹ کے سبب ملیر سمیت اطراف کے کئی علاقوں میں  پانی کی فراہمی معطل ہوگٙئی۔

ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا فالٹ 30 ستمبر بروز منگل رات 9 بجے پیش آیا۔

بجلی کے فالٹ کو 50 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں تاحال بجلی کا فالٹ درست نہ ہوسکا۔ ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے۔

ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے فالٹ کے سبب ملیر کینٹ، ماڈل کالونی، کھوکھراپار، میمن گوٹھ اور بھٹائی آباد کے علاقے شدید متاثر ہیں۔

ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہوتے ہی ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کردی جائے گی۔ واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
  • یو این ادارہ زلزلہ زدہ افغانستان کی زراعت بحال کرنے میں مصروف
  • ایران کے وسطی حصے میں 5.3 شدت کا زلزلہ
  • ترکیہ : استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  • پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 50 گھنٹوں سے منقطع، کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے: ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے : ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوگئے
  • فلپائن: 6.9 شدت کا زلزلہ‘عمارتیں زمین بوس‘ 69 افراد ہلاک