فلپائن میں زلزلہ:ریکٹر اسکیل پر شدت 6.9 ریکارڈ، عمارتیں لرزگئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منیلا: فلپائن کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکزجنوبی فلپائن کے ساحلی علاقے میں تھا اور زیرزمین گہرائی تقریباً 10 کلومیٹرتھی، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی شہروں میں عمارتیں لرزیں اور شہری گھروں اوردفاتر سے باہرنکل آئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مقامی میڈیا کے مطابق جھٹکے کئی سیکنڈ تک جاری رہے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی تاہم حکام نے شہریوں کوالرٹ رہنے اورآفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظرمحتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک تولہ سونا4لاکھ10ہزار روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ چکا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ایک تولہ سونا مزید 3500روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ10ہزار278روپے پر جا پہنچی اسی طرح 3001روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ51ہزار747روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 35ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3890ڈالر ہو گیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جغرافیائی کیشدگی اور معاشی اتار چڑھاوسونے کی قیمت کو بڑھا رہی ہیں دوسری جانب سونے کی بلند قیمت اس شعبے سے وابستہ کاروباری طبقے کو بھی بری طرح متاثر کر رہی ہے۔