وزارت خزانہ نے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزارت خزانہ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے البتہ مجموعی معاشی منظرنامہ مستحکم نظر آرہا ہے مہنگائی ساڑھے 3 سے ساڑھے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق اگست میں مہنگائی 3 فیصد اور جولائی اگست کے دوران اوسطاً ساڑھے 3 فیصد تھی۔ مال سال کے پہلے دو ماہ میں معاشی استحکام اور ترقی کا تسلسل برقرار رہا ۔ جولائی کے شدید سیلاب کے باوجود مہنگائی میں کمی آئی۔ اس دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
زرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے مطابق مالی نظم و ضبط،محصولات میں اضافے اور اخراجات کے بہتر انتظام سے پرائمری سرپلس رہا۔ برآمدات،ترسیلات زر اور زرمبادلہ ذخائر بیرونی شعبے کے لیے سہارا فراہم کررہے ہیں۔ مانیٹری حالات مستحکم اور اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رحجان ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب کی رکاوٹوں کے باوجود معاشی سرگرمیاں مستحکم ہیں۔ عالمی اجناس کی قیمتوں میں کمی درآمدی بل کم کرنے میں مددگار ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
جنوبی کوریا کا آئندہ سال دفاعی بجٹ میں 8.2 فیصد اضافے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا نے اپنے دفاعی بجٹ میں 8.2 فیصد اضافے کا اعلان کردیاجس سے اس کا حجم 66.3 کھرب وان (تقریباً 47.1 ارب ڈالر) ہو جائے گا۔ یہ اعلان جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے بدھ کے روز ستترویں یوم افواج کے موقع پر کیا۔ انہوں نے قومی سلامتی کو امن کی بنیاد قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا ایسے دور میں داخل ہوچکی ہے جہاں تعاون اور مشترکہ ترقی کا جذبہ کمزور ہورہا ہے اور ہر ملک کو اپنے دفاع کے لیے خود پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔