رواں مالی سال پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح 3فیصد رہنے، مہنگائی میں اضافے کا امکان، اے ڈی بی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی شرح نمو میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں اے ڈی بی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں نمایاں پیش رفت ہوئی تاہم مستقل اصلاحات اور پالیسیوں پر عمل درآمد ضروری ہے، پاک امریکا تجارتی معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
اے ڈی بی کے مطابق حالیہ سیلاب سے بنیادی ڈھانچے اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا، تعمیراتی شعبے کے لیے بجٹ 2026 میں مراعات بحالی میں مددگار ہوں گیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2026 میں مہنگائی 6 فیصد تک پہنچنے کی توقع بھی کی ہے مہنگائی میں اضافے کی وجوہات سپلائی چین متاثر اور گیس ٹیرف میں اضافہ ہے۔
اے ڈی بی نے رپورٹ میں تجویز دی کہ اسٹیٹ بینک مہنگائی قابو میں رکھنے کے لیے محتاط پالیسی اپنائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختونخواکے بیشترا ضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کاامکان ہے۔خیبر پختونخواکے بلند وبالا پہاڑی علا قوں میں بارش کے ساتھ بر ف باری کا امکان جاری رہے گا۔ چترا ل،دیر،سوات،شانگلہ،ہزار ہ اور مالاکنڈ ڈویثرن میں بارش کاامکان ہے۔پشاور،مردان،چارسدہ،کوہاٹ،کرک،ہنگو میں موسلا دھار بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں سیلا ب آنے کا خدشہ ہے۔پہاڑی علا قوں میں لینڈ سلا ئیڈنگ کے خدشات ہیں۔شہر پشاو ر کا کم سے کم درجہ حرارت 21اور ذیادہ سے ذیادہ 30ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔گزشتہ جو بیس گھنٹوں کے دوران کاکول میں 16ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر سٹی 13،پشاور ائیر پورٹ ایریا8،بالاکوٹ4،چترال میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دورش،کالام،تخت بائی،چیراٹ میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔