سٹیٹ بینک سکیم کے تحت کتنی الیکٹرک بائیکس اور رکشےدیئے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اشرف خان: سٹیٹ بینک آف پاکستان الیکٹرک بائیکس اور رکشہ سکیم کے تحت 116000 الیکٹرک بائیکس اور 3170 رکشے اور لوڈرز فراہم کئے جائیں گے۔
سکیم کی گاڑیاں دو مرحلوں میں فراہم ہونگی،ای بائیکس کے لئے 2 لاکھ روپے اور الیکٹرک رکشے اورلوڈرز کے لئے 880000 روپے قرض دیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 40 ہزار ای بائیکس اور 1 ہزار ای رکشے/لوڈرز فراہم کئے جائیں گے، ای بائیکس کے لئے قرض 2 سال اور ای رکشہ کے لئے 3 سال کے لئے ہوگا۔ قرض کی پرائسنگ اسلامی اور روایتی بینک، کائیبور پلس 2.
کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
دوسرے فیز میں 76 ہزار ای بائیکس اور 2171 ہزار رکشے/لوڈرز فراہم ہونگے، ای بائیکس 25 فیصد خواتین کو فراہم کی جائیں گی، دس فیصد ای بائیکس کاروبار کرنے والے افراد کوریئرز کو فراہم ہونگی، فلیٹ آپریٹرز کو 30 فیصد رکشے/ لوڈرز فراہم کئےجائیں گے، فلیٹ اپریٹر کی اہلیت اسٹرینگ کمیٹی طے کرے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لوڈرز فراہم بائیکس اور جائیں گے کے لئے
پڑھیں:
آجائیں کارکردگی کامقابلہ کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کاچیلنج
لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کے بیان پر ان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
ایک بیان میں پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں17سال سے حکومت ہے اور مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو 2 سال بھی مکمل نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ آپ17 سال میں اپنے 17 عوامی فلاح کے منصوبوں کو نہیں گنوا سکتے، مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں 90 منصوبےشروع کردیےجن میں 50 مکمل ہوچکے ہیں، مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر میں 90 ہزار گھر دیے ، 80 ہزار اسکالرشپ دیں، کراچی کے لوگ خود لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریفیں کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 10، 10 لاکھ کے امدادی چیک دینے جا رہی ہیں۔
انہوں نے شرمیلا فاروقی کے لیے مزید کہا کہ میں آپ کے ساتھ مناظرے کے لیے بالکل تیار ہوں آجائیں، پرفارمنس کا مقابلہ کرتے ہیں۔