امریکا نے درجنوں ایرانی شہریوں کو بے دخل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بے دخل کیے گئے بیشتر ایرانی غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے درجنوں ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ افراد آج قطر پہنچیں گے، جہاں سے انہیں براہِ راست پرواز کے ذریعے تہران بھیجا جائے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بے دخل کیے گئے بیشتر ایرانی غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
ایرانی عہدیداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا مزید سخت اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور تقریباً 400 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، امریکا کا یہ اقدام انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ امریکی امیگریشن اداروں کا موقف ہے کہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو ملک بدر کرنا قانون کے مطابق ہے اور اس حوالے سے کسی ایک ملک یا قومیت کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے تعلقات حالیہ مہینوں میں مزید کشیدہ ہوئے ہیں اور ماہرین کے مطابق حالیہ ملک بدری دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کو مزید بھڑکا سکتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
رواں سال خیبرپختونخوا میں قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
خیبرپختونخوا میں رواں سال قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے دو ہزار چوبیس اور دو ہزار پچیس کے دوران سنگین جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق اس ایک سال کے دوران 32 سو سے زائد افراد موت کے گھاٹ اتارے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں جنوری سے اکتوبر کے درمیان قتل کے 2,604 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2025 میں اب تک یہ تعداد بڑھ کر 3,200 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح اقدام قتل کے 2,863 واقعات 2024 میں رپورٹ ہوئے۔ اغواء کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال 934 جبکہ رواں سال اب تک 993 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔