امریکا ایران معاہدے کے بعد 100 ایرانی شہری ملک بدر؛ تہران پہنچادیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
امریکا نے تہران سے معاہدے کے بعد تقریباً 100 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کردیا ہے۔ ان افراد کی شناخت اور امریکا آنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ ایک امریکی چارٹرڈ فلائٹ امریکی ریاست لوزیانا سے روانہ ہوئی جو قطر کے راستے ایران پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق کچھ ایرانی شہریوں نے کئی ماہ حراستی مراکز میں رہنے کے بعد رضاکارانہ طور پر واپس جانے پر آمادگی ظاہر کی، جبکہ کچھ کو زبردستی بھیجا گیا۔ ایران کی وزارتِ خارجہ ان افراد کی واپسی کے انتظامات کر رہی ہے اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انہیں وطن واپس آنے پر کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی امریکا میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں غیر قانونی سرحدی داخلوں میں اضافہ ہوا، اس لیے یہ اقدام ضروری ہے۔ تاہم ان کی انتظامیہ کو ملک بدری کی رفتار بڑھانے میں کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری میں بھی امریکا نے ایران اور پاناما سمیت 119 ممالک کے شہریوں کو واپس بھیجا تھا، جب کہ 23 مارچ 2025 کو ٹرمپ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن کی قانونی حیثیت ختم کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
امریکی شہری کا داڑھی کی طویل چٹیا بنانے کا انوکھا ریکارڈ
امریکا میں ایک شہری نے 3 فٹ اور 6 انچز کی ریکارڈ لمبائی تک داڑھی کی چٹیا بڑھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
2015 میں کیلیفورنیا سے امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم منتقل ہونے والے رُڈولف مارٹینو نے یہ ریکارڈ اپنی داڑھی کی چٹیا دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون سے بھی ایک فٹ زیادہ بڑھا کر اپنے نام کیا۔
رُڈولف کا گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنی داڑھی کو دو ہفتوں میں ایک بار دھوتے ہیں اور اس کو مکمل خشک میں دو یا تین لگ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں ان کا اپنے بال یا داڑھی تراشنے کا کوئی ارادہ نہیں ہیں۔