Daily Mumtaz:
2025-10-04@14:06:43 GMT

غیر ملکی فلموں پر سو فیصد ٹیرف لگایا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

غیر ملکی فلموں پر سو فیصد ٹیرف لگایا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی فلموں پر سو فیصد ٹیرف لگایا جائےگا۔ صدر ٹرمپ نے ایسا کرنے سے متعلق مئی میں بھی خبردار کیا تھا تاہم اس وقت عمل کرنے سے گریز کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسی تمام فلموں پر ٹیکس لگائیں گے جو امریکا سے باہر تیار کی جائیں گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ فلموں کے بزنس کو دیگر ممالک نے امریکا سے ایسے چرایا ہے جیسے بچوں سے ٹافی چرا لی جاتی ہے۔

کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک گورنر گیون نیوسم کو کمزور اور نااہل گورنر قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دیگر ممالک کے اس اقدام سے سب سے زیادہ متاثر کیلیفورنیا ہوا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان ممالک پر بھی قابل ذکر ٹیرف عائد کیا جائے گا جو امریکا میں فرنیچر تیار نہیں کریں گے۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد میئر امیدوار نیویارک زہران ممدانی پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ زہران ممدانی ری پبلکن پارٹی کے لیے بہترین ثابت ہوں گے کیونکہ انہیں واشنگٹن کے ساتھ ایسے مسائل کا سامنا ہوگا جو تاریخ میں کسی میئر کو نہیں ہوا ہوگا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وعدے مکمل کرنے کے لیے زہران کو امریکی صدر سے رقم چاہیے ہوگی اور وہ انہیں رقم نہیں دیں گے اس لیے زہران کو ووٹ دینے کا لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صدر ٹرمپ نے کہا کہ

پڑھیں:

سونم کپور کے یہاں دوسری خوشخبری متوقع، کیا فلموں میں واپسی کھٹائی میں پڑگئی؟

بالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجہ جلد ہی دوسری بار ماں باپ بننے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجہ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اگست 2022 میں خوبصورت بیٹے کے والدین بنے تھے۔

کپور خاندان کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ سونم کپور امید سے ہیں اور جلد اس حوالے سے ایک تقریب بھی رکھی جائے گی۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ سونم کپور نے حال ہی میں فلموں میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماں بننے کے بعد سے بیٹے کی پرورش کو وقت دیا لیکن اب واپسی ہے میرے پہلے عشق ہے اداکاری کی طرف۔

سونم کپور نے اُس وقت اپنی واپسی سے متعلق تفصیلات تو نہیں بتائی تھیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ وہ فلم "بیٹل فار بٹورا" سے فلمی دنیا میں واپسی کر رہی ہیں۔

تاہم اب ان کے دوبارہ حاملہ ہونے کی خبروں سے اس پراجیکٹ کا معاملہ کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیرمقدم
  • حماس دائمی امن کیلئے تیار ہے، امریکی صدر ٹرمپ
  • امریکی ٹیرف: انڈیا واٹس ایپ اور مائیکروسافٹ کے متبادل دیسی ایپس کو فروغ دینے کے لیے کوشاں
  • پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، وزیراعظم
  • پاکستان کی امریکا کو پسنی پورٹ ٹرمینل میں سرمایہ کاری کی پیشکش
  • حماس کا جواب، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل سے غزہ میں فوری حملے روکنے کا مطالبہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو غزہ امن معاہدے کے لیے اتوار تک کا وقت دے دیا
  • سونم کپور کے یہاں دوسری خوشخبری متوقع، کیا فلموں میں واپسی کھٹائی میں پڑگئی؟
  • امن کا نوبل انعام نہ ملا تو امریکا کی توہین ہو گی‘ ٹرمپ
  • قطر پر کیا جانیوالا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا حکم نامہ جاری