دھرمیندر کی موت پر تعزیتی پوسٹ، مداحوں نے میرا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں میں آگئیں جب انہوں نے بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندرا کے انتقال کی جھوٹی خبر کو سچ مان کر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے بڑے اداروں جیسے انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز، نیوز 18، اور ہندوستان ٹائمز نے منگل کی صبح دھرمیندرا کے انتقال سے متعلق خبریں نشر کیں، جنہیں بعد میں ان کی بیٹی ایشا دیول نے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ دھرمیندرا زندہ ہیں اور علاج کے دوران روبہ صحت ہیں۔
تاہم، پاکستانی اداکارہ میرا نے ان خبروں کو سچ سمجھتے ہوئے انسٹاگرام پر دھرمیندرا کی تصویر کے ساتھ تعزیتی پوسٹ شیئر کی اور لکھا: “دھرمیندرا کے انتقال پر افسوس ہے، بالی وڈ کے مشہور ‘ہی مین’ جنہوں نے چھ دہائیوں تک شاندار اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کیا۔”
انہوں نے مزید لکھا کہ فلم شعلے، چپکے چپکے، اور پھول اور پتھر میں دھرمیندرا کے کردار ہمیشہ یاد رہیں گے۔
پوسٹ کے بعد صارفین نے فوری طور پر کمنٹس میں بتایا کہ دھرمیندرا زندہ ہیں۔ یہاں تک کہ اداکار یاسر حسین نے بھی لکھا: “ارے میرا جی، وہ زندہ ہیں!” تاہم، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود میرا نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کی۔
دوسری جانب، دھرمیندرا کی اہلیہ ہیما مالنی نے بھارتی میڈیا پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ جھوٹی خبریں ناقابلِ معافی ہیں، ایک شخص کے علاج کے دوران اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ افسوسناک ہے۔”
واضح رہے کہ دھرمیندرا ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اور اہل خانہ کے مطابق ان کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دھرمیندرا کے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔