ویمنز ورلڈ کپ 2025: بھارت کا شاندار آغاز، سری لنکا کو 59 رنز سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں بھارت نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو 59 رنز سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں
بارش سے متاثرہ اس میچ میں ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت فیصلہ کیا گیا۔
بھارتی ٹیم کی فتح میں دیپتی شرما نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے کلیدی کردار ادا کیا۔
پہلے بیٹنگ میں انہوں نے 53 گیندوں پر 53 رنز بنائے اسکور کی پھر بولنگ میں بھی سری لنکن بیٹنگ لائن کو سخت مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں بھی لیں۔
بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ بھارتی بیٹنگ کا آغاز قدرے سست رہا لیکن امنجوت کور اور دیپتی شرما کی شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا۔
مزید پڑھیے: آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا
دونوں کھلاڑیوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں اور 100 رنز کی اہم شراکت بھی قائم کی جس کی بدولت بھارت نے 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے۔
سری لنکا کی اننگزہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے تیز آغاز کیا اور خصوصاً بھارتی فاسٹ بولنگ کے خلاف بہتر کھیلی لیکن جیسے ہی اسپنرز اٹیک پر آئیں کھیل کا نقشہ ہی بدل گیا۔
دیپتی شرما، سنیہ رانا اور شری چرانی نے انتہائی مؤثر بولنگ کی اور سری لنکن بیٹنگ کو مسلسل دباؤ میں رکھا اور اس طرح پوری ٹیم 45.
مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری، میزبانی کن شہروں کو ملی؟
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے 13ویں ایڈیشن کا یہ افتتاحی میچ گواٹھی (آسام) بارساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
یہ ون ڈے ایونٹ 34 دنوں تک جاری رہے گا جس میں 31 میچز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ’جیسے کو تیسا‘ پاکستان کے ویمنز ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے سری لنکا منتقل
اس ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت اور سری لنکا میں 5 مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھی مقابلے میں ہے اور تمام کھلاڑیوں کا عزم بلند ہے۔ پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امنجوت کور بھارتی ویمنز بمقابلہ سری لنکا دیپتی شرما گوہاٹی ویمنز ورلڈ کپ 2025ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امنجوت کور بھارتی ویمنز بمقابلہ سری لنکا دیپتی شرما گوہاٹی ویمنز ورلڈ کپ 2025 ویمنز ورلڈ کپ ورلڈ کپ 2025 سری لنکا
پڑھیں:
سری لنکا کو تیسرا ون ڈے میں بھی شکست ، پاکستان نے کلین سویپ کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلیے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکن ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے 46 ویں اوور میں 211 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48،کوشال مینڈس نے 34 ، پوون رتنائیکے نے 32 اور کامل مشارا نے 29 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
پاکستان نے 212 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔ فخر 55 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے،محمد رضوان 61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ حسین طلعت نے بھی 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
قبل ازیں گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔