ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ آج سے شروع، بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرکٹ کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ 13واں آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔
افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں شاندار آغاز کے لیے پرعزم دکھائی دے رہی ہیں۔
ایونٹ میں دنیا کی آٹھ بہترین خواتین کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ ان میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش اور میزبان بھارت شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کو اس بار ہائبرڈ ماڈل کے تحت منظم کیا جا رہا ہے۔ اس فارمیٹ کے مطابق پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز دو اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف میچ سے کرے گی، جس پر مداحوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
پچھلے ورلڈ کپ میں پاکستان خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا تھا، اس لیے اس بار بہتر نتائج کی توقعات زیادہ ہیں۔
ٹورنامنٹ کے دوران سخت اور دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ شائقین خصوصاً پاکستان کی کارکردگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کہ آیا قومی ٹیم مایوسیوں کا ازالہ کر پاتی ہے یا نہیں۔ ایونٹ کا فائنل چھبیس اکتوبر کو ہوگا جس میں دنیا کی دو بہترین ویمن ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
یہ عالمی ایونٹ نہ صرف خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم ہے بلکہ شائقین کو بھی شاندار اور جاندار مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ پاکستان سمیت سبھی ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی تاکہ عالمی اعزاز اپنے نام کر سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایشیا کپ؛ ٹرافی نہ ملنے پر بھارت آگ بگولہ، محسن نقوی کیخلاف سازش شروع
بی سی سی آئی ایشین چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر آگ بگولا ہوگیا۔ بھارت ایشین کرکٹ کونسل میں سازش کے بیج بونے لگا۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے اے سی سی صدر محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل دو گروپس میں تقسیم ہوچکی ہے۔ٹیسٹ ممالک میں سے بنگلا دیش پاکستان کے ساتھ ہے جب کہ سری لنکا بھارت کی جانب ہے تاہم افغانستان کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری طرف چلاجاتا ہے۔
دوسری جانب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، بی سی سی آئی سے نہ معافی مانگی نہ مانگوں گا، اگر بھارت واقعی ٹرافی وصول کرنا چاہتا ہے کہ بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے ٹرافی وصول کرلے۔