ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا سری لنکا میں آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور میزبان ٹیم مدمقابل
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے 13واں ایڈیشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا جس کا افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان سری لنکا کے بارساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
یہ ون ڈے ایونٹ 34 دنوں تک جاری رہے گا جس میں 31 میچز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
اس ورلڈ کپ کی پہلی بار بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کی میزبانی کر رہے ہیں جس کے مقابلے 5 مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے ہوگا
حالیہ ٹورنامنٹ کو خواتین کرکٹ کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں 13.
لیگ اسٹیج میں 8 ٹیمیں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت حصہ لے رہی ہیں۔
سیمی فائنل مقابلے 29 اور 30 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ فائنل کا انعقاد ڈاکٹر ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم، نوی ممبئی میں ہوگا۔ البتہ اگر پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو فیصلہ کن معرکہ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: تیاری پوری ہے، بھرپور کارکردگی دکھائیں گے، ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل ویمنز کرکٹ ٹیم کا عزم
اس ایونٹ میں آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان معاہدے کے تحت پاکستان کے تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے جن میں بھارت کے خلاف ہائی پروفائل میچ بھی شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا سری لنکا کرکٹ ویمنز کرکٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا سری لنکا کرکٹ ویمنز کرکٹ ویمنز کرکٹ سری لنکا ورلڈ کپ کے لیے
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز: سری لنکا کو دھچکا، کپتان سمیت دو اہم کھلاڑی وطن واپس روانہ
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی ٹی توئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان چارتھ اسالنکا اور اسیتھا فرنانڈو طبیعت ناساز ہونے کے باعث وطن واپس چلے گئے۔
دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ کیا تھا تاہم سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔
سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاطی طور پر کیا گیا ہے تاکہ ان کی مناسب دیکھ بھال ہوسکے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل صحت یاب ہونے کے لیے اچھا وقت مل سکے۔
چارتھ اسالنکا کی غیر موجودگی میں ڈسن شناکا ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اسیتھا فرنانڈو کی پون رتھنائیکے کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
Sri Lanka Tour of Pakistan 2025 #PAKvSL
▫️ Two Players Returning Home
Captain Charith Asalanka and fast bowler Asitha Fernando, both suffering from illness, will return home.
The two players will not take part in the upcoming tri-series featuring Sri Lanka, Pakistan, and… pic.twitter.com/71Z3RVQPQW