ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ آج سے شروع، افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کراچی:
13ویں آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس کا افتتاحی میچ مشترکہ میزبان بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ویمنز ٹیمیں شریک ہیں، جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا رہا ہے جس کے مطابق پاکستانی ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔
قومی خواتین ٹیم اپنی مہم کا آغاز 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔
ورلڈ کپ کے دوران ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں، جب کہ شائقین کی نظریں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر بھی مرکوز ہوں گی جو پچھلے ایڈیشن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی تھی۔
ایونٹ کا فائنل 26 اکتوبر کو طے ہے جس میں دنیا کی دو بہترین خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
سری لنکا کیخلاف مشن کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے آج ہوگا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج ہوگا۔
راولپنڈی میں شیڈول میچ کا ٹاس دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔
فارم میں واپس لوٹنے والے بابراعظم سے ایک اور بڑی اننگز کی امیدیں وابستہ کر لی گئی ہیں، ٹاپ آرڈر پھر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کیلیے تیار ہے۔
سیریز میں فتح کے باعث پلیئنگ الیون میں چند تبدیلیاں کرکے بینچ پر موجود کھلاڑیوں کو موقع دیا جاسکتا ہے۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی صحتیاب ہوکر ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم وائٹ واش کی خفت سے بچنے کی خواہاں ہوگی، بیٹرز میں کپتان چارتھ اسالنکا اور کوشل مینڈس سے توقعات وابستہ ہیں۔
بولنگ میں اسیتھا فرنانڈو اور وانندو ہسارنگا مرکز نگاہ ہوں گے۔