جنوبی کوریا میں استعمال شدہ کاروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں استعمال شدہ گاڑیوں کی برآمدات 72 فیصد بڑھ کر 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ یہ اضافہ امریکی ٹیرف سے نئی گاڑیوں کی فروخت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انچیون کے ساحلی علاقے میں واقع ملک کے سب سے بڑے استعمال شدہ کاروں کے ایکسپورٹ حب سے ہزاروں گاڑیاں مسلسل برآمد کے لیے تیار کی جا رہی ہیں اور گاڑیوں کو کنٹینرز میں لوڈ کرنے کا کام دن رات جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 25 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد سے امریکا کو جنوبی کوریا کی نئی گاڑیوں کی برآمدات 6ماہ سے مسلسل گر رہی ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیالاہور سمیت وسطی پنجاب کی فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 484 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بھارتی دارالحکومت دلی ہے، اے کیو آئی کے مطابق دلی کی فضا میں آلودگی کی تعداد 289 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی فضائی معیار کی نگرانی کرنے کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے آلودہ ترین شہروں میں گجرانوالہ سرِ فہرست ہے جہاں آلودگی کی مقدار 573 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
فیصل آباد کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 452، ہندل (سیالکوٹ) 477، فیصل آباد 452 اور ملتان میں 281 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور میں واہگہ کا علاقہ آلودہ ترین قرار دیا جا رہا ہے جہاں کی فضا میں آلودگی کی تعداد 814 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
آج لاہور کے ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 768، سول سیکرٹریٹ 695، ایف سی کالج 686، علامہ اقبال ٹاؤن 678، راوی روڈ 667 اور ڈی ایچ اے فیز 8 کا 615 ریکارڈ ہوا ہے۔
ماہرین صحت کی جانب سے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔