جرمنی میں مہنگائی کی شرح سال کی بلند ترین سطح 2.4 فیصد پر
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) یہ ابتدائی اعداد و شمار اگست میں ریکارڈ کی گئی 2.2فیصد کی شرح کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
جرمن شہر ویزباڈن میں قائم وفاقی ادارہ برائے شماریات نے بتایا کہ ماہ بہ ماہ صارفین کے لیے قیمتوں میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ خوراک اور خدمات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
کامرس بینک کے اعلیٰ ماہر اقتصادیات یورگ کریمر نے کہا: ''مہنگائی اس سے زیادہ دیر تک برقرار ہے جتنی بہت سے لوگوں نے امید کی تھی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی اہم وجہ لیبر کے بہت زیادہ اخراجات ہیں، جو خدمات کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔
اگرچہ موجودہ مہنگائی کی شرح دسمبر 2024 میں دیکھی گئی 2.
(جاری ہے)
ملک کے معروف اقتصادی ادارے توقع کر رہے ہیں کہ 2025 کے پورے سال کے لیے مہنگائی 2.1 فیصد رہے گی، جو یورپی سینٹرل بینک (ECB) کے مقرر کردہ دو فیصد کے ہدف کے تقریباﹰ مطابق ہے۔
تاہم صارفین کو اب بھی اشیائے خوراک کی قیمتوں میں جاری اضافے کے اثرات محسوس ہونے کا امکان ہے۔ ای سی بی کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے یعنی 2019 کے مقابلے میں جرمنی میں خوراک کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بنیادی مہنگائی (کور انفلیشن) ایک ایسا پیمانہ، جس میں خوراک اور توانائی کی غیر مستحکم قیمتیں شامل نہیں ہوتیں، معمولی سی بڑھ کر 2.8 فیصد ہو گئی۔
خدمات کی قیمتوں میں سال بہ سال 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ توانائی 0.7 فیصد سستی ہوئی، جو رواں برس کے گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔
ادارت: مقبول ملک
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمتوں میں کی شرح
پڑھیں:
حکومت چاہتی ہے مہنگائی کم کی جائے،آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی: مشیر وزیراعظم
فیصل آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج مہنگائی، غربت سے عام آدمی ناراض اور غصے میں ہے، یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں، حکومت چاہتی ہے کہ مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا نفرت، بغض اور کینے کی سیاست نے ملک کوْ کچھ نہیں دیا۔ جو دوسرے کیلئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے، گڑھے میں گر کر واویلا کرتا ہے جو کرو گے وہ بھرو گے، ایک حکومت نے میرے خلاف ناجائز ہیروئن کا کیس بنایا، نفرت اور سازشیں کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، ان کے چار سالوں میں ملک میں کیا بہتری اور ترقی ہوئی؟کرپشن ختم کرنے کا نعرے لگانے والوں کے دور میں فرح گوگی، پنکی پیرنی جیسے کردار سامنے آئے۔ معرکہ حق کی کامیابی کی وجہ سے دنیا میں ملک کی عزت ہے، بھارت دنیا میں رسوا ہوا جو عزت ملی ہے اس سے ہمارے معاشی حالات بہتر ہونگے۔