کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)ملک بھر کے عوام کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں کیونکہ کل سے پندرہ دنوں کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے اضافے کی توقع ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 76 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایک تولہ سونا4لاکھ10ہزار روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ چکا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ایک تولہ سونا مزید 3500روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ10ہزار278روپے پر جا پہنچی اسی طرح 3001روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ51ہزار747روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 35ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3890ڈالر ہو گیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جغرافیائی کیشدگی اور معاشی اتار چڑھاوسونے کی قیمت کو بڑھا رہی ہیں دوسری جانب سونے کی بلند قیمت اس شعبے سے وابستہ کاروباری طبقے کو بھی بری طرح متاثر کر رہی ہے۔