ٹنڈوجام ،ڈاکوئوں نے کیلے کے تاجر کولوٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کسانہ موری پر ڈاکووں نے کیلے کے تاجروں کو ہتھیار کے زرور پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا تاجر کا ٹنڈوجام پولیس اسٹیشن پر احتجاج جلد ڈاکووں کو گرفتار کر لیا جائے گا ایس ایچ او کا وعدہ۔ کسانہ موری پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیلے کے تاجر ہریش کولہی اور رام چند کولہی کو حیدرآباد میرپورخاص ہائے پر اسلحہ کے زرور پر روک کر یرغمال بنایا لیا اور ان سے ایک لاکھ روپے اورڈھائی لاکھ روپے کے موبائل فون لوٹ کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ واضح رہے اسی علاقے میں کچھ روز قبل علاقے کے زمیندار آفتاب لاشاری سے بھی اسی طرح ڈھائی لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی جس کا ابھی تک کو مجرم نہیں پکڑا جا سکا ۔تاجروں نے واردات کے بعد پولیس اسٹیشن پر احتجاج کیا تو ایس ایچ او آغا اسد پٹھان نے انھیں یقین دلایا کہ وہ جلد واردات میں ملوث مجرموں کو گرفتار کر لیں گے۔
سکھرپولیس کاسماجی برائیوں کیخلاف کریک ڈائون
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،37 ملزمان گرفتار، مقدمات درج ،سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران مختلف تھانوں کی حدود سے 19 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لرننگ ڈرائیونگ لائسنس وین آج نشتر پارک پر موجود ہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے وژن اور آئی جی سندھ کی ہدایت پر کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلیے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلیے موبائل وین سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سرکاری طور پر 2 موبائل وینیں شہریوں کو دہلیز پر سہولت فراہم کریں گی۔ پولیس ترجمان کے مطابق 2 اکتوبر کو موبائل وین 1 نے پبلک اینڈ کمیٹی بریٹا لائنز میں 115 لرنر لائسنس جاری کیے جبکہ موبائل وین 2 نے آل لیاقت آباد ویلفیئر میں 204 لرنر لائسنس جاری کیے۔ آج 4 اکتوبر بروز ہفتہ کو موبائل وین 1 جعفریہ الائنس نشتر پارک جبکہ موبائل وین 2 پاکستان نوجوان فاؤنڈیشن میں موجود ہوگی تاکہ شہری باآسانی لرنر لائسنس حاصل کر سکیں۔ پولیس حکام کے مطابق لرنر موٹر سائیکل لائسنس کی سرکاری فیس 215 روپے اور کار و موٹر سائیکل لائسنس کی مجموعی فیس 315 روپے مقرر ہے۔ اضافی رقم طلب کرنے پر شہری آئی جی سندھ کے شکایتی نمبر 1715 پر اطلاع دیں یا ڈرائیونگ لائسنس کے واٹس ایپ نمبر 03700906774 پر پیغام ارسال کریں۔