لاہور : اعظم کلاتھ مارکیٹ میں بڑی واردات، چور نوٹوں سے بھری تجوری لے اڑے
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جب کہ تین نامعلوم چور 2 دکانوں کے تالے توڑ کر 3 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دکان نمبر 103 سے تین کروڑ بتیس لاکھ روپے سے بھری تجوری چوری کی گئی، چوروں نے دکان نمبر 23 سے 47 لاکھ پچاس ہزار چوری کیے۔
چوروں کی تالے توڑ کر تجوری نکالنے کی کلوزسرکٹ فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی، چور نوٹوں سے بھری تجوری لیکر موٹر سائیکلوں پر فرار ہوئے۔
پولیس نے کہا کہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے، شبہ ہے کہ ملزمان نے مکمل ریکی کرکے واردات کی۔
ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومین ریسورس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، واقعہ میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی کارروائی، مختلف شہروں سے ملزمان گرفتار
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں شاہد عمر اور شیخ محمد خرم شامل ہیں۔
ملزمان نے شہریوں کو آسٹریلیا اور سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 22 لاکھ 20 روپے ہتھیائے۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ملزم شیخ محمد خرم 2 مقدمات میں ایف آئی اے لاہور زون کو مطلوب تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.