لاہور جنرل اسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
لاہور کے جنرل اسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
کوٹ لکھپت پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس سے کرکے گروپ کو گرفتار کیا۔ ملزمان اسپتال میں مریضوں کے سوئے ہوئے لواحقین کے ساتھ وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان موقع پا کر موبائلز، نقدی اور موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہو جاتے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو سوئے ہوئے شخص کا فون چورا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 2 موبائلز، موٹر سائیکل، نقدی اور پستول برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان چوری ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں نصف سنچری کر چکے ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان یونس اور آصف کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق
فائل فوٹوکراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی بیٹی اسپتال کے گائنی وارڈ میں زیر علاج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب خاتون وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھی، جناح اسپتال کے باہر دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، خاتون زد میں آگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گولی گائنی وارڈ میں موجود خاتون کو گولی لگی، فائرنگ کی زد میں آکر اسپتال کے باہر بھی ایک شخص زخمی ہوا۔