لاہور: بچے کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
لاہور میں رائیونڈ ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن اسکواڈ نے کہا کہ ملزم 12 سالہ عرفان کو ورغلا کر قریبی کوارٹر میں لے گیا، زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ پیٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم نے شہری کی اطلاع پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ معصوم بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا نشانہ
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔