روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 568 ڈرون اور 43 میزائل فائر، درجنوں ہلاک و زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا، جہاں سیکڑوں ڈرون اور میزائل برسائے گئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے، جب کہ کئی رہائشی عمارتیں، فیکٹریاں اور طبی مراکز تباہ ہو گئے۔
یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں 595 ڈرون اور 48 میزائل داغے، جن میں سے 568 ڈرون اور 43 میزائل مار گرائے گئے۔ اس بڑے حملے کا مرکزی ہدف کیف اور قریبی علاقے تھے۔
روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ فوجی انفرا اسٹرکچر، فضائی اڈوں اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم، ماسکو نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔
یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے عالمی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ روس کی توانائی کی آمدنی کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں، کیونکہ انہی وسائل سے ماسکو اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
2025 میں روسی حملوں نے یوکرین کے فضائی دفاعی نظام پر شدید دباؤ ڈالا ہے۔ زیلنسکی کے مطابق اسرائیل سے ایک پیٹریاٹ میزائل سسٹم پہلے ہی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مزید دو سسٹمز جلد پہنچنے کی امید ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈرون اور
پڑھیں:
بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
—فائل فوٹوبنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب پل پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، واقعے کی جگہ پر موٹر سائیکل اور ایک لاش پڑی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے، دھماکے میں صرف خودکش حملہ آور مارا گیا جبکہ مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔