Daily Mumtaz:
2026-07-24@04:25:47 GMT

ایشیا کپ فائنل میں نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

ایشیا کپ فائنل میں نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا

ایشیا کپ فائنل میں نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔

ایشیا کپ فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا  ۔پاکستان کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ ایک  اوورز میں 146 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ،3بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے، 2کھلاڑیوں نے ایک ایک رن بنایا۔
ایک موقع پر پاکستان کے 112 رنز پر ایک کھلاڑی آئوٹ تھا لیکن آخری 9 وکٹیں 33 رنز کا اضافہ کرسکیں ،پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے ، انہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگزکھیلی جس میں 3 چھکے ، 5 چوکے شامل تھے۔
صائم ایوب نے 14 رنز بنائے ، انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا۔محمد حارث کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔فخر زمان آئوٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے ، انہوں نے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے ، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔حسین طلعت صرف ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
کپتان سلمان آغا 7 گیندوں پر 8 رنز بنا سکے۔ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین آفریدی تھے وہ بھی بغیر رنز بنائے پویلین لوٹے۔فہیم اشرف بھی صفر پر آئوٹ ہوئے۔حارث رئوف 4 گیندوں پر 6 رنز بنا پائے۔محمد نواز آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے ،انہوں نے 9 گیندوں پر 6 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 وکٹیں حاصل کیں،جسپریت بمرا ، ورون چکراوردی اور اکشر پٹیل کے حصے میں 2،2وکٹیں آئیں۔
صاحبزادہ فرحان نے ففٹی بنانے پر پچھلے میچ کی طرح گن سیلیبریشن منانے کی کوشش کی لیکن عین موقع پر رک گئے ، اور صرف بلا فضا میں لہرانے پر اکتفا کیا،واضح رہے انہیں پچھلے میچ میں گن سیلیبریشن منانے پر آئی سی سی کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی۔
بھارتی بیٹنگ کے دوران شبھمن گل کی وکٹ پر شاہین شاہ آفریدی نے بھی جارحانہ سیلیبریشن کی ، وہ جہاز کا سٹائل بنا کر حارث رئوف کی جانب بھاگے۔

بھارت نے مقررہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوورمیں حاصل کرلیا ۔
147 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے،بھارت نے 18اوورز میں 130 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسکے 4کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں،تلک ورما اوردوبے کریز پر موجود ہیں۔
بھارت کی پہلی وکٹ 7رنز پر گری،ابھیشیک شرما 5رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،بھارت کی 10کے اسکور پر دوسری وکٹ گری،سوریا کمار ایک رن بنا کر شاہین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی 20رنز پر تیسری وکٹ گری، فہیم اشرف کی گیند پر شبھمن گل کیچ آئوٹ ہوئے ، انہوں نے 12 رنز بنائے۔ابرار کی گیند پر سیمسن 24رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کی چند لائٹس بند ہو گئیں جس کے باعث پاک بھارت فائنل میچ روکا گیا۔ بعدازاں آن فیلڈ امپائرز نے میچ دوبارہ شروع کرا دیا۔
اس سے پہلے
ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فائنل میچ میں بھی ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا۔آئی سی سی کی جانب سے کے میچ کیلئے اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو مقرر کیا گیا تھا۔
ایشیا کپ کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ،سوریا کمار یادیو ، سلمان آغا کیساتھ کھڑے نہ ہوئے
کپتان بھارتی ٹیم سوریا کماریادیو کا ٹاس جیتنے کےبعد کہنا تھا کہ ہم آج ہدف حاصل کرنا چاہیں گے، اس لئے پہلے فیلڈنگ کررہےہیں،پچھلے 6میچوں میں اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اسی کو جاری رکھیں گے،پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے،ٹیم میں3 تبدیلیاں کی گئی ہیں،ہاردک پانڈیا انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایشیا کپ فائنل میں ا ئوٹ ہونے والے کی گیند پر گیندوں پر ا و ٹ ہوئے انہوں نے بھارت کی کی جانب

پڑھیں:

نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا

 

 

بھارت میں نیٹ (NEET) امتحان کے مبینہ پیپر لیک کے خلاف دہلی سے شروع ہونے والا احتجاج اب ملک کے مختلف شہروں تک پھیل گیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور اصلاحات کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں، جبکہ دہلی یونیورسٹی نے اپنے طلبہ اور اساتذہ کو جنتر منتر پر جاری احتجاج میں شرکت سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پیپر لیک کے خلاف احتجاج اب صرف دارالحکومت دہلی تک محدود نہیں رہا۔ ممبئی، کولکاتا، بنگلورو، حیدرآباد، پٹنہ، لکھنؤ، چندی گڑھ اور دیگر شہروں میں بھی طلبہ تنظیموں نے ریلیاں، دھرنے اور احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ متعدد مقامات پر طلبہ نے امتحانی نظام میں اصلاحات، پیپر لیک میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Huge crowd of students floods roads of Nashik.

Student protest is now getting pan India surge. pic.twitter.com/tW5HlH2LuY

— VIZHPUNEET (@vizhpuneet) July 23, 2026

ادھر اپوزیشن جماعتیں بھی طلبہ کی حمایت میں میدان میں آ گئی ہیں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور ’انڈیا اتحاد‘  کے دیگر رہنماؤں نے احتجاجی طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

دوسری جانب نیٹ دہلی یونیورسٹی نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ جنتر منتر پر ہونے والے اجتماعات سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت منظم کیے جاتے ہیں اور کسی بھی غیرقانونی مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایسے اقدامات طلبہ کی سلامتی، تعلیمی مستقبل اور پیشہ ورانہ مواقع کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں احتجاجی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ، نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج

یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی اور گمراہ کن خبروں سے بھی خبردار کرتے ہوئے طلبہ کو غیر مصدقہ معلومات شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاہم طلبہ تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت احتجاج دہلی احتجاج نیٹ پیپر لیک

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار